نئی دہلی//لداخ میں ہند وچین سرحدی کشیدگی کم کرنے کیلئے کور کمانڈروں کی 13ویں میٹنگ اتوار کو منعقد ہوئی جس میں دونوں ممالک کے فوجی کمانڈروںنے حصہ لیا ۔میٹنگ میں حالیہ کشیدگی ختم کرنے پر رضامندی ضاہر کی گئی۔ بھارت اور چین کے درمیان پیر کو فوجی کمانڈروں کی بات چیت کا 13واں دور منعقدہواجس میں فوجیوں کی واپسی کیلئے ایک روڈ میپ پر اتفاق کرنے کی غرض سے گفت و شنید کی گئی۔کور کمانڈر وںکی سطح پر بات چیت صبح 10بجے لائن آف ایکچول کنٹرول کے ہندوستان کی جانب چوشول میں ہوئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حقیقی کنٹرول لائن پر منعقدہ اس میٹنگ میںدونوں دھڑوں نے کئی معاملات پر اتفا ق کیا اور زور دیا گیا کہ کشیدگی کو ختم کیا جائے ۔یاد رہے کہ چین نے گلوان وادی علاقے میں بھارتی فوج کے قریب 20اہلکاروں کو زیر چوب ہلاک کیا تھا۔