سوپور//شمالی قصبہ سوپور میں شام دیر گئے آتشزدگی کی ایک واردات میں دو منزلہ رہائشی مکان خاکستر ہوگیا۔سوپور ٹاؤن کے علاقہ مدینہ باغ نوپورہ میں عبدالرشید ڈار ولد حاجی عبدالسلام کا دو منزلہ رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوگئی اور آناً فاناً خاکستر ہو گیا ۔ فائرسروس محکمہ نے پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا لیکن گھر کی پہلی منزل کو نہیں بچا سکے۔آتشزدگی کی اس واردات میں لاکھوں روپئے مالیت کی املاک خاکستر ہوگئی تاہم فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔