وزیر اعظم جموں وکشمیر کی کلہم ترقی کیلئے وعدہ بند:مورگن | مرکزی وزیرمملکت ماہی وپشوپالن کا دورئہ شوپیان،شیپ بریڈنگ فارم کاافتتاح
شوپیان//مرکزی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات ، ماہی و بھیڑ پالن ڈاکٹر ایل موروگن نے شوپیان کا دو روزہ دورہ مکمل کیا۔ اُنہوں نے آر اینڈ بی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تعمیر کئے گئے شیپ بریڈنگ بیٹن فلور شیڈ منلو اور شیپ بریڈنگ فارم زاوورہ جن کی تخمینہ لاگت بالترتیب29لاکھ روپے اور 19.37 لاکھ روپے ہے، کا اِفتتاح کیا ۔اُنہوں نے منلو اور زاوورہ شوپیان میں سیب باغات کا بھی دورہ کیا۔اِس موقعہ پر ڈی ڈی سی وائس چیئرپرسن عرفان منہاس، ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان سچن کمار واشیا ، ایس ایس پی شوپیان امرت پال سنگھ ، ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری بشیر احمد خان اور دیگر سینئر اَفسران موجود تھے۔اِس موقعہ پرمرکزی وزیرمملکت موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جموں وکشمیر کی کلہم ترقی کے لئے وعدہ بند ہے اور بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو آگے آنا چاہیئے اور ان کی آمدنی کئی گنا بڑھانے کے لئے مرکزی معاونت والی سکیموں سے فائدہ اُٹھانا چاہیئے۔ اُنہوں نے نوجوانوں پر بھیڑ فارم قائم کرنے پر زور دیا جو کہ ایک منافع بخش کارباری سرگرمی ہے ۔ اُنہوں نے بے روزگار نوجوانوں سے کہا کہ وہ آگے آئیں او ر اِس شعبے میں حکومت کی طرف سے شروع کی گئی سکیموں سے اِستفادہ کریں۔مرکزی وزیر مملکت نے نوجوانوں ، بھیڑ پالن اور انٹرپرینیوروں وغیرہ کو یقین دِلایا کہ حکومت قابلِ عمل اور پائیدار بھیڑ یونٹوں کے قیام کے لئے اُن کی ہرممکن مدد کرے گی۔مرکزی وزیر مملکت نے یقین دِلایا کہ محکمے کے کام کو مزید احسن بنانے کے لئے محکمے کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر غور کیا جائے گا۔ اُنہوں نے جموں و کشمیرمیں بھیڑوں اور مویشیوں کی پیداوارکے لئے بہت گنجائش ہے تاکہ کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کیا جاسکے۔اُنہوں نے کسانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اِس صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ تلاش کریں۔اُنہوں نے کسانوں کو مشورہ دیا کہ وہ مربوط کاشتکاری نظام دیکھیں اور اسے اپنے فارموں کو ترقی دیں تاکہ ان کی آمدنی میں کئی گنا اضافہ ہو۔وزیر موصوف نے کہا کہ بھیڑپالن شعبے کا یہ اقدام نوجوان کسانوں اور اَنٹرپرینیوروں کو ان کے قیمتی اور جدید تجربات کے تبادلے کی خاطر ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لانے کی طرف مرکزی حکومت کے تصور کے مطابق کسانوں کی آمدنی بڑھانے میں مدد کرے گا۔مرکزی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات اور ماہی پالن ، بھیڑ پالن اور ڈیر ی ڈاکٹر ایل موروگن نے بھیڑ پالن محکمہ کی تعریف کی کہ وہ شوپیان ضلع میں بھیڑ وں کی پیداواری اور پائیداری کو بہتر بنانے کے لئے محکمہ کی طرف سے تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوزکرنے کی خاطر تقریب کا اہتمام کررہے ہیں۔مرکزی وزیر مملکت موصوف نے علاقے کی ترقی اور ترقی کے لئے ہم آہنگی سے کام کرنے والے اِنتظامیہ اور دیگر محکموں کی تعریف کی۔مرکزی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات، ماہی و بھیڑ پالن اور ڈیر ی ڈاکٹر ایل موروگن نے پی آر آئی کے نمائندوں کے ساتھ ایک اِستفساری شین بھی منعقد کیا اور ان کے مسائل بغور سنا ۔ عوامی نمائندوں نے وزیر موصوف سے تبادلہ خیال کیا اور اَپنے اَپنے علاقوں میں ترقی اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف مسائل اور مطالبات گوش گزار کئے ۔ ڈاکٹر موروگن نے نمائندوں کو ان کے جائز مطالبات کے فوری ازالے کی یقین دہانی کی۔
کووِڈ – 19 پر قابو | شوپیان اوربڈگام میں صدفیصدٹیکہ کاری کا ہدف حاصل
چیف سیکریٹری کاویکسینیشن عمل کودوگنا کرنے پرزور
سری نگر//چار اَضلاع سانبہ ، پونچھ ، رام بن اور اننت ناگ کے بعد شوپیان اور بڈگام اضلاع نے بھی اہل آبادی کی صدفیصد کوریج کا ہدف حاصل کیا جنہیں کووِڈ۔19 حفاظتی ٹیکے کی پہلی خوراک دی گئی ہے۔چیف سیکرٹری نے نے اہل آبادی کی صد فیصد ٹیکہ کاری کاہدف حاصل کرنے پر اَضلاع کی تعریف کی ہے۔کووِڈ ۔19 کے بارے میں پبلک ہیلتھ کے ردِّعمل کا جائزہ لیتے ہوئے کل ایک میٹنگ میں ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے صوبائی اور ضلعی اِنتظامیہ سے کہا تھا کہ وہ 18 برس سے زائد عمرکی آبادی کی صد فیصد ٹیکہ کاری کو یقینی بنانے کے لئے اَپنی کوششوں کو دوگنا کرے گی۔اُنہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ ٹیکہ کاری ، دیگر اِقدامات ، معاملات کی تعداد اور انفیکشن کی شد ت کو کم کر کے مثبت معاملات کی شرح کو نیچے لانے میں مدد دے رہی ہے ۔اُنہوںنے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اہل گروپ کی ٹیکہ کاری کے لئے تمام وسائل کو متحرک کریں جس میں بذریعہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا آئی ای سی مہمات شروع کرنا ، ایک ہفتے کے اندر تمام اضلاع میں اہل آبادی کو مطمئن کرناشامل ہے۔اَضلاع سے یہ بھی کہا گیا ہے وہ آبادی پر زیادہ توجہ دیںتاکہ ٹیکہ کاری کا ہدف جلد از جلد حاصل کیا جاسکے۔
کپوارہ میں مائیگرنٹ ملازمین کوراحت
رہائش گاہوں پر ہی ڈیوٹی انجام دینے کاحکم
اشرف چراغ
کپوارہ//ڈپٹی کمشنر کپوارہ کے حکم کے مطابق ضلع میں محکمہ تعلیم اور صحت میں کام کررہے مائیگرنٹ ملازمین اپنی جگہوں پر ہی اپنی ڈیوٹی انجام دے سکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کے حکم کے مطابق نطنوسہ مائیگرنٹ کالونی میں رہائش پزیداساتذہ تاحکم ثانی اپنی رہائش گاہوں سے ہی طلبہ کو آن لائن تعلیم دے سکتے ہیں اورانہیں اس کیلئے انہیں اپنی ڈیوٹیوں پر جانے کی ضرورت نہیں ہے جبکہ ضلع اسپتال کپوارہ میں کام کررہی خواتین مائیگرنٹ ملازم بھی نطنوسہ مائیگرنٹ کالونی میں قائم ڈسپنسری میں اپنی ڈیوٹی انجام دے سکتی ہیں۔
مرکزی وزیر مملکت ماہی پالن کا ٹرائوٹ فِش فارم کوکر ناگ کا معائنہ
اننت ناگ//مرکزی حکومت کے عوامی رَسائی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر وزیرمملکت برائے ماہی وبھیڑپالن ، اِطلاعات و نشریات ڈاکٹر ایل مورو گن نے ٹرائوٹ فِش فارمنگ پروجیکٹ کوکر ناگ کا دورہ کیا۔مرکزی وزیرمملکت نے دورے کے دوران فار م میں دستیاب پالن یونٹ ، مشینری اور دیگر سہولیات کا معائینہ کیا اورماہی پروروں کے ساتھ بات چیت کی۔ اُنہوں نے مستحق اَفراد کو پی ایم ایم ایس وائی ٹرائوٹ یونٹ الاٹمنٹ سونپے اور ماہی پروروں میں بہترین کاکردگی کے اَسناد بھی تقسیم کئے۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اِس سکیم کے تحت 5.50 لاکھ روپے کی رقم ہولڈروں کو فی یونٹ کے لئے فراہم کیا جاتا ہے ۔ اِس کے علاوہ ماہی گیروں کو ہائش ، منی فیڈ ملز قائم کرنے وغیرہ کے لئے مالی اِمداد فراہم کی جاتی ہے۔اِس موقعہ پر وزیر موصوف کو محکمہ کے اہداف ، کامیابیوں ، پیداوار اور دیگر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔مرکزی وزیر مملکت نے ماہی پروروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ماہی پروری کے لئے ایک علاحدہ وزارت تشکیل دی ہے جو کہ اِس شعبے کی اہمیت کے مطابق ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس شعبے کی بہتری کے لئے مناسب فنڈس مختص کئے گئے ہیںاور مختلف سکیمیں جن میں مالی معاونت اور تکنیکی مدد بھی شامل ہے،شروع کی گئیں ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ ماہی پالن شعبے اور متعلقہ سرگرمیوں کو بڑھانے ،ماہی پروروں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے لئے پی ایم ای ایس وائی ، ایک کثیر جزو اور کثیر الجہتی سکیم شروع کی گئی ۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت اِس کے بہتر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے پُر عزم ہے جس میں تمام شراکت داروں کی فعال شمولیت یکساں طور پر اہم ہے۔ وزیرمملکت برائے ماہی پالن ، اِطلاعات و نشریات ، بھیڑ پالن اور ڈیری ڈاکٹر ایل مورو گن کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا ، ناظم ماہی پالن بی اے بٹ ، ایس ایس پی آشیش مشرا، جوائنٹ ڈائریکٹر فشریز جنوبی کشمیر ڈاکٹر پیر زادہ اِرشاد احمد، ایس ڈیایم کوکر ناگ صارب سہران ،چیف اینمل ہسبنڈری آفیسر اننت ناگ ڈاکٹر عباس ، ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز صدیق احمد وانی اور دیگر متعلقہ اَفسران کے علاوہ پی آر آئی ممبران ،ماہی پرور اور کسان بھی تھے۔اِس موقعہ پر پی آر آئی ممبران اور کاشتکاروں نے اَپنے مطالبات پیش کئے جس میں مناسب مارکیٹ سہولیات کی فراہمی، انشورنس کا احاطہ وغیرہ شامل ہیں۔ وزیرمملکت برائے ماہی پالن ، اِطلاعات و نشریات ، بھیڑ پالن اور ڈیری ڈاکٹر ایل مورو گن نے اُن کو بغور سنا اور یقین دِلایا کہ اُن کے جائز مطالبات کو وقت پر حل کیا جائے گا۔
بچیوں کاعالمی دن اور شرحِ خواندگی؟
جموں کشمیرمیں صنف نازک کے تعلیمی میدان میں پیچھے ہونے کاانکشاف
بلال فرقانی
سرینگر//بچیوں کے بین الاقومی دن پر جموں کشمیر میں لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کی خواندگی قریب18فیصد کم ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،جبکہ ماہرین تعلیم کا ماننا ہے کہ یہ خلیج اگرچہ تشویشناک ہے تاہم وقت گزرنے کے ساتھ اس میں کمی بھی واقع ہو رہی ہے۔بچیوں کا بین الا قوامی دن ہر سال 11 اکتوبر کو منایا جاتا ہے تاکہ دنیا بھر کی لڑکیوں کو بااختیار بنایا جا سکے۔ اس سال کے لڑکیوں کے عالمی دن کا موضوع’’ڈیجیٹل نسل ہے، ہماری نسل‘‘ ۔ انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ ( یو ڈی ایچ آر) کے آرٹیکل 26 میں تعلیم کے حق کو بنیادی حق قرار دیا گیا ہے۔جدید دور میں تعلیم کو ایک قوم کی سماجی معاشی ترقی کے لیے ایک اہم اور طاقتور ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت کے باوجود جموں و کشمیر میں تعلیم کے میدان میں ان کی شرکت کافی مایوس کن اور غیر اطمینان بخش ہے۔ جموں و کشمیرمیں2011کی مردم شماری کے مطابق کی شرح خواندگی 68.74 فیصد ہے اور یہ ہندوستان کے تعلیمی لحاظ سے پسماندہ علاقوں میں سے ایک ہے۔ شرح خواندگی میں صنفی فرق بھی صاف نظر آتا ہے۔ مردوں کی شرح خواندگی جہاں2011کی مردم شماری کے مطابق 78.26 فیصد تھی وہیں خواتین کی شرح خواندگی صرف 58.01 فیصد ہے جو کہ صنفی خواندگی کا فرق 20.25 فیصد ظاہر کرتا ہے۔ قومی شماریاتی دفتر ( این ایس ائو) کی طرف سے کئے گئے ایک سروے کے مطابق جموں کشمیر میں فی الوقت مردوں کی شرح خواندگی 85.70 فیصد کے مقابلے میں خواتین کی شرح خواندگی 68 فیصد ہے، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ گزشتہ10برسوں کے دوران یہ خلیج صرف3فیصد کم ہوئی ہے۔ سال 2001 کی مردم شماری کے مطابق جموں کشمیر میں لڑکیوں کی شرح خواندگی43فی صد تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دیہی اور شہری علاقوں میں بھی لڑکیوں کی خواندگی میں صاف فرق نظر آتا ہے اور جہاں شہری جموں کشمیر میں لڑکوںکی خواندگی کی شرح75.70فیصد ہے وہیں دیہی علاقوں میں یہ66فیصد ہے۔ شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے ایک ہائر اسکینڈر اسکول میں تعینات لیکچرار اعجاز احمد کے مطابق شہری علاقوں میں خواتین میں خواندگی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے لیکن دیہی اور دور دراز علاقوں میں صورتحال اب بھی غیر اطمینان بخش ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کی لڑکیاں فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم میں بہت پیچھے ہیں۔ تکنیکی اور پیشہ ورانہ شعبوں میں لڑکوں کی کمی ہے۔ وسطی کشمیر کے ایک ہائر اسکینڈری اسکول میں تعینات ایک اورلیکچر میر ظفر مانتے ہیں کہ میں مردوں اور عورتوں کے درمیان تعلیم میں اس صنفی تفاوت کے ذمہ دار مختلف عوامل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ والدین کو ہمیشہ اپنی لڑکیوں کو سکول بھیجنے کا خوف رہتا ہے جبکہ جہالت اور غربت کی وجہ سے دور دراز دیہی علاقوں میں رہنے والی زیادہ تر لڑکیوں کو مزید تعلیم کیلئے اپنے والدین کے فیصلے پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔میر ظفر کا کہنا ہے کہ اگرچہ بیشتر لڑکیاں تعلیم کے لیے سکولوں میں داخل ہوتی ہے تاہم ان میں سے صرف چند سیکنڈری یا ہائیر سیکنڈری مرحلے تک پہنچتی ہیں کیونکہ وہ اس سے پہلے گھریلو اور زرعی کاموں میں مصروف ہوتی ہیں یا کالج تک پہنچنے سے پہلے ان کی شادی ہو جاتی ہے۔
رعناواری اسپتال میں طبی کیمپ کاانعقاد
مریضوں میں مفت ادویات اورمیڈیکل کٹ تقسیم
سرینگر // ’آزادی کا امرت مہا اُتسو‘ کے تحت جموں و کشمیرپردھان منتری بھارتی جن اوشدی یوجنا کی شاخ نے جواہر لال نہرو میموریل اسپتال رعناواری میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا اور وہاں مفت میڈیکل کٹ تقسیم کئے۔ پروگرام کا مقصد مذکورہ اسکیم کے تحت لوگوں کی مدد کرنے اور سستی ادویات فراہم کرنا تھا۔ تقریب میں گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر میں شعبہ کیمونٹی میڈیسن کے سربراہ ڈاکٹر محمد سلیم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں ڈپٹی میڈیکل سپر انٹنڈنٹ رعناواری اسپتال ڈاکٹر بلقیس اور دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔ پی ایم بی جے اے کے نوڈل آفیسر جموں و کشمیر اور لداخ رفت نذیر نے کہا کہ پروگرام کا انعقاد آزادی کا مہا اتسو کے تحت انعقاد کیا گیا ہے اور ایک دن تک جاری رہنے والے اس کیمپ میں مریضوں میں میڈیکل کٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ پروگرام کی اچھی خاصی افادیت ہے کیونکہ لوگوں کو مفت ادویات اور علاج کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے دیگر علاقوں میں بھی ضرورت مند لوگوں کیلئے ایسے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا جہاں مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔
بجہامہ اوڑی کا نوعمر لڑکالاپتہ،اہلخانہ پریشان
بارہمولہ // فیاض بخاری//بجہامہ اوڑی کا ایک نوعمر لڑکااتوارصبح سے اپنے گھر سے لاپتہ ہوگیا ہے۔اہلخانہ کے مطابق14برس کاائویس احمدنجارولدعبدالخالق نجار اتوارصبح کو گھر سے نکلااورتب سے گھر واپس نہیں آیا۔اہلخانہ کے مطابق انہوں نے اُسے ہرممکن جگہ ڈھونڈاتاہم اس کا کہیں کوئی سراغ نہیں ملا۔انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کی کہ اگرانہیں اس بارے میں کوئی علمیت ہو ،تووہ انہیں اس کا جانکاری دینے کیلئے فون نمبرات9622378289،8899967939 پررابطہ کریں۔اس سلسلے میں انہوں نے پولیس تھانہ بجہامہ میں بھی رپورٹ درج کرائی ہے۔
مشکوک نقل وحرکت کی اطلاع
نوشہرہ کے سرحدی دیہات میں تلاشی مہم شروع
نوشہرہ //رمیش کیسر //سب ڈویژں نوشہر ہ کے سرحدی دیہات میں مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز کی جانب سے ایک تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے ۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ سب ڈویژن کے بیری پتن علاقہ کے کچھ سرحدی دیہات میں مکینوں نے چار سے پانچ مشکوک افراد کو فوج کی وردی میںدیکھ کر پولیس کو اطلاع فراہم کی جس کے بعد کئی سرحدی دیہات میں فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیم کی جانب سے ایک تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے ۔غور طلب ہے کہ نوشہرہ سب ڈویژں کے سرحدی علاقو ں میں اس سے قبل بھی کئی مرتبہ مذکورہ نوعیت کے واقعات رونما ہو چکے ہیں جبکہ سندر بنی میں ایک مرتبہ ملی ٹینٹوں کی ہلاکت بھی ہوئی ہے ۔سیکورٹ فورسز نے بیری پتن ،سماہ ،سیال ،کلائی ودیگر ملحقہ علاقوں میں بڑی پیمانے پر تلاشی مہم شروع کر دی ہے جبکہ آخری اطلاع موصول ہونے تک مذکورہ مہم مسلسل جاری تھی ۔
یوم استقلال کی تقریب ملتوی؛عوامی مجلس عمل
سرینگر// عوامی مجلس عمل نے 10اکتوبر 1965کو جموں کشمیرکی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسی دن کشمیر کے سرکردہ رہنمااورعوامی مجلس عمل کے بانی مرحوم میرواعظ مولوی محمد فاروق کو تنظیم کے متعددرہنمائوں اور کارکنوں سمیت گرفتار کرکے جیلوں میں بند کیاگیا۔ایک بیان میں پارٹی نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی پورے کشمیرمیں سخت ترین کرفیو نافذ کیاگیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم اس دن کو ہرسال یوم اسیران ویوم استقلال کے طور مناتی آئی ہے تاہم5اگست2019سے تنظیم کے سربراہ مولوی عمر فاروق کی مسلسل نظر بندی اور کووِڈ- 19کی سنگین صورتحال کے پیش نظر امسال یہ تقریب ملتوی کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ آج بھی سینکڑوں سیاسی رہنما اور کارکنوں کے علاوہ سینکڑوں نوجوان کشمیراور کشمیر سے باہرکی جیلوں میں برسہا برس سے قید و بند کی زندگی گزار رہے ہیں ۔
اندرونی سڑکوں، راستوں وگلیوں میں ٹائلوں کی تنصیب، مناسب نکاسی اور اسٹرئٹ لائٹوں کی جامع تنصیب
اندرونی سڑکوں، راستوں وگلیوں میں ٹائلوں کی تنصیب، مناسب نکاسی اور اسٹرئٹ لائٹوں کی جامع تنصیب
میئر جنید متو نے الطاف بخاری کوسمارٹ سٹی پروجیکٹ کی جانکاری دی
میئر جنید متو نے الطاف بخاری کوسمارٹ سٹی پروجیکٹ کی جانکاری دی
سرینگر//اپنی پارٹی صدر سید الطاف بخاری نے آبی گذر علاقہ کا اتوار کے روز تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر اور اپنی پارٹی یوتھ صدر جنید عظیم متو کے علاوہ آبپاشی وانسداد سیلاب اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ اپنی پارٹی صدر کو علاقہ میں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت جاری مختلف ترقیاتی کاموں کی جانکاری دی گئی۔ ایک بیان میں بخاری نے علاقہ میں ڈھانچہ کی تجدید کے کاموں خاص طور سے بہتر اندرونی سڑکوں، راستوں وگلیوں میں ٹائلوں کی تنصیب، مناسب نکاسی اور اسٹرئٹ لائٹوں کی جامع تنصیب پر اطمینان کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا’’متعدد کام مکمل کئے گئے ہیں کچھ پر شدومد سے کام جاری ہے جبکہ چند ایک پر عنقریب کام شروع ہوگا، میںا ِن کاموں پر ہوئے کام سے مطمئن ہوں اور اہم پروجیکٹوں کی جن حکام کو ذمہ داری دی گئی ہے، نے تندہی سے کام کیا ہے‘‘۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ علاقہ میں عوامی بہبود کے کاموں میں مزید تیزی لائی جائے گی تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ دورہ کے دوران بخاری نے متعدد مقامی لوگوں سے ملاقات کی جنہوں نے اُنہیں اپنے روز مرہ مسائل سے آگاہ کیا اورمتعلقہ حکام کی نوٹس میں لاکر جلد ازالے کو یقینی بنایا جائے۔ اپنی پارٹی صدر بغور لوگوں کے مسائل کو سنیا اور یقین دلایاکہ وہ سبھی جائز مسائل کو متعلقہ حکام کی نوٹس میں لائیں گے اور انہیں حل کرانے کے لئے ہرممکن کوشش کی جائے گی۔
نیشنل کانفرنس کے تنظیمی الیکشن کے 5مراحل اختتام پذیر
نیشنل کانفرنس کے تنظیمی الیکشن کے 5مراحل اختتام پذیر
صوبائی صدور کا انتخاب16اکتوبر کو عمل میں لایا جائے گا
صوبائی صدور کا انتخاب16اکتوبر کو عمل میں لایا جائے گا
سرینگر//نیشنل کانفرنس کے تنظیمی الیکشن کے 5مراحل اختتام پذیر ہوچکے ہیں اور اب چھٹے مرحلے کیلئے جموں اورکشمیر صوبوںکیلئے صدور کا انتخاب ہوگا۔ پارٹی کے سینئر لیڈر ایڈوکیٹ رتن لعل گپتا کو الیکشن کے انعقاد تک صوبہ جموں کیلئے قائمقام صوبائی صدر مقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی کے الیکشن کنوینیر ایڈوکیٹ علی محمد ساگر نے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق 16اکتور2021 کو دونوں صوبائی صدور کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ الیکشن کنوینیر کے احکامات کی رو سے پارٹی کے سٹیٹ سکریٹری چودھری محمد رمضان اور وسطی زون صدر علی محمد ڈار صدر صوبہ کشمیر کے انتخاب کیلئے الیکشن آفیسر کے فرائض انجام دینگے جبکہ پارٹی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر مصطفی کمال اور انیل دھر صوبائی صدر جموں کے انتخاب کیلئے الیکشن آفیسر کے مقرر کئے گئے ہیں۔
فاروق اندرابی کاپنڈت ٹرانزٹ کیمپ شیخ پورہ کا دورہ
سرینگر//اپنی پارٹی صدر سید الطاف بخاری کی ہدایت پر پارٹی کے میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی نے اتوار کو پنڈت ٹرانزٹ کیمپ شیخ پورہ کا دورہ کیا۔ایک بیان کے مطابق اندرابی نے وہاں مکینوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ اپنی پارٹی شہری ہلاکتوں کی پرزورمذمت کرتی ہے اور اقلیتوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا’’ہماری پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے واضح طور پر کہا ہے کہ صدیوں پرانے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے کے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ کشمیر ہمیشہ بھائی چارے کا مظہر ہے اور رہے گا‘‘۔اندرابی نے کہا’’ حالیہ شہری ہلاکتیں انتہائی افسوسناک ہیں اور ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ متاثرین کو انصاف فراہم کیاجائے‘‘۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ اپنی پارٹی متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور تفرقہ انگیز طاقتوں کو جموں وکشمیر میں کبھی بھی کامیا ہونے نہیں دیاجائے گا اور متحدہوکر لوگ اِن طاقتوں کے عزائم کو ناکام بناسکتے ہیں۔
نیشنل کانفرنس کے تنظیمی الیکشن کے 5مراحل اختتام پذیر
نیشنل کانفرنس کے تنظیمی الیکشن کے 5مراحل اختتام پذیر
صوبائی صدور کا انتخاب16اکتوبر کو عمل میں لایا جائے گا
صوبائی صدور کا انتخاب16اکتوبر کو عمل میں لایا جائے گا
سرینگر//نیشنل کانفرنس کے تنظیمی الیکشن کے 5مراحل اختتام پذیر ہوچکے ہیں اور اب چھٹے مرحلے کیلئے جموں اورکشمیر صوبوںکیلئے صدور کا انتخاب ہوگا۔ پارٹی کے سینئر لیڈر ایڈوکیٹ رتن لعل گپتا کو الیکشن کے انعقاد تک صوبہ جموں کیلئے قائمقام صوبائی صدر مقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی کے الیکشن کنوینیر ایڈوکیٹ علی محمد ساگر نے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق 16اکتور2021 کو دونوں صوبائی صدور کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ الیکشن کنوینیر کے احکامات کی رو سے پارٹی کے سٹیٹ سکریٹری چودھری محمد رمضان اور وسطی زون صدر علی محمد ڈار صدر صوبہ کشمیر کے انتخاب کیلئے الیکشن آفیسر کے فرائض انجام دینگے جبکہ پارٹی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر مصطفی کمال اور انیل دھر صوبائی صدر جموں کے انتخاب کیلئے الیکشن آفیسر کے مقرر کئے گئے ہیں۔
اندرونی سڑکوں، راستوں وگلیوں میں ٹائلوں کی تنصیب، مناسب نکاسی اور اسٹرئٹ لائٹوں کی جامع تنصیب
اندرونی سڑکوں، راستوں وگلیوں میں ٹائلوں کی تنصیب، مناسب نکاسی اور اسٹرئٹ لائٹوں کی جامع تنصیب
میئر جنید متو نے الطاف بخاری کوسمارٹ سٹی پروجیکٹ کی جانکاری دی
میئر جنید متو نے الطاف بخاری کوسمارٹ سٹی پروجیکٹ کی جانکاری دی
سرینگر//اپنی پارٹی صدر سید الطاف بخاری نے آبی گذر علاقہ کا اتوار کے روز تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر اور اپنی پارٹی یوتھ صدر جنید عظیم متو کے علاوہ آبپاشی وانسداد سیلاب اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ اپنی پارٹی صدر کو علاقہ میں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت جاری مختلف ترقیاتی کاموں کی جانکاری دی گئی۔ ایک بیان میں بخاری نے علاقہ میں ڈھانچہ کی تجدید کے کاموں خاص طور سے بہتر اندرونی سڑکوں، راستوں وگلیوں میں ٹائلوں کی تنصیب، مناسب نکاسی اور اسٹرئٹ لائٹوں کی جامع تنصیب پر اطمینان کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا’’متعدد کام مکمل کئے گئے ہیں کچھ پر شدومد سے کام جاری ہے جبکہ چند ایک پر عنقریب کام شروع ہوگا، میںا ِن کاموں پر ہوئے کام سے مطمئن ہوں اور اہم پروجیکٹوں کی جن حکام کو ذمہ داری دی گئی ہے، نے تندہی سے کام کیا ہے‘‘۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ علاقہ میں عوامی بہبود کے کاموں میں مزید تیزی لائی جائے گی تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ دورہ کے دوران بخاری نے متعدد مقامی لوگوں سے ملاقات کی جنہوں نے اُنہیں اپنے روز مرہ مسائل سے آگاہ کیا اورمتعلقہ حکام کی نوٹس میں لاکر جلد ازالے کو یقینی بنایا جائے۔ اپنی پارٹی صدر بغور لوگوں کے مسائل کو سنیا اور یقین دلایاکہ وہ سبھی جائز مسائل کو متعلقہ حکام کی نوٹس میں لائیں گے اور انہیں حل کرانے کے لئے ہرممکن کوشش کی جائے گی۔
اننت ناگ کا ڑرہ وائیلو علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم
سرینگر//اننت ناگ کے علاقہ ڑرہ وائیلو میں لوگ پینے کے صاف پانی ، سڑک اور موبائل سروس جیسی سہولیات سے محروم ہیں۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے 55 کلومیٹر دوری پر واقع اس گائوں میں ابھی تک پینے کا صاف پانی دستیاب نہ ہونے سے لوگ گھوڑوں اور کھچروں پردور دور سے پینے کا پانی لاتے ہیں۔مقامی لوگوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی قلت سے لوگ سخت پریشان ہیں اور ندی نالوں کا ناصاف پانی استعمال کرنے پر مجبورہیں۔ اس سلسلے میں محمد جمیل ملک نامی ایک شہری نے بتایا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے کئی بار متعلقہ افسران سے اپیل کی گئی لیکن یقین دہانیوں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔ مقامی لوگو ں نے کہا کہ علاقہ کی آبادی وسیع ہے تاہم نہ یہاں کے لوگوں کو طبی سہولیات میسر ہیں ، نہ سڑک اور بجلی کی فراہمی کیلئے کوئی اقدام کیا گیا ہے۔ لوگوں نے کہا کہ اس دور میں بھی لوگ موبائل سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موبائل پر بات کرنے کیلئے لوگوں کو آٹھ کلو میٹر دورکا سفر کرنا پڑتا ہے کیونکہ علاقہ میں کسی بھی مواصلاتی کمپنی کا ٹاور نصب نہیں ہے۔ لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس علاقے کی طرف توجہ دیکر یہاں کے لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں۔
شہری ہلاکتیں بلا جواز،پُرامن دور میں ہی ترقی ممکن
برامری کپوارہ میں اپنی پارٹی کا کنونشن،کافی تعداد میں کارکنوں کی شرکت
سرینگر//اپنی پارٹی نے اتوار کو ضلع کپوارہ کے برامری علاقہ میں کارکنان کا ایک روزہ کنونشن منعقد کیا جس میں کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔ کنونشن کی صدارت پارٹی ترجمان اعلیٰ اور کپوارہ بارہمولہ اضلاع کے انچارج جاوید حسن بیگ نے کی۔ ضلع صدر کپواڑہ راجہ منظور، ضلع نائب صدور عبدالرحیم وانی، عبدالرشید بھٹ، ضلع جنرل سیکریٹری بلال عارف لون، ضلع صدر خواتین ونگ فردوسہ جیلانی، ضلع کارڈی نیٹر ڈاکٹر تجمل، ایس ٹی کارڈی نیٹر ایوب کٹاریہ اور پارٹی لیڈر محمد امین بٹ بھی موجود تھے۔ پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے بیگ نے کہاکہ اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری کی حقیقت پسندانہ زیر ِ قیادت پارٹی نے مختصر عرصہ میں غیر متوقع بلندیوں کو چھوا ہے جس سے ہم جموں وکشمیر کے لوگوں سے متعلق کئی اہم امور کو حل کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’سال 2018کو جموں وکشمیر کی مختلف سیاسی جماعتوں نے الطاف بخاری کی قیادت پر اعتماد ظاہر کیاتھا اور اب اپنی پارٹی بننے سے ہماری قیادت اور ورکران لگاتار لوگوں کے مسائل ومشکلات کو اُجاگر کر رہے ہیں‘‘۔ اپنی پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے اندر جموں وکشمیر کو امن وترقی پر لے جانے کی وسیع تر صلاحیت موجود ہے اوریہ جماعت بلالحاظ مذہب و ملت، رنگ ونسل علاقہ کے بغیر مسائل حل کرنے کی وعدہ بند ہے۔ بیگ نے کشمیر صوبہ میں حالیہ شہری ہلاکتوں کی مذمت کی ۔انہوں نے اِس کو وحشیانہ غیر انسانی حرکت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد موجودہ پرسکون ماحول کو خراب کرنا ہے۔انہوں نے کہا ’’تشدد کی اِن شرارتی اور وحشیانہ کارروائیوں کی مہذب معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ ہماری پارٹی نہ صرف ان شیطانی کارروائیوں کی مذمت کی بلکہ ہم سوگوار خاندانوں تک پہنچے ، اقلیتی برادریوں سے ملاقات کی اور انہیں ہماری بلاامتیاز حمایت کی یقین دہانی کرائی اور یہاں تک کہ ایک قرارداد بھی منظور کی جو اس کے کسی بھی مظہر میں تشدد کی شدید مذمت کرتی ہے‘‘۔انہوں نے مزید درخواست کی کہ اگرچہ یہ واضح طور پر ظاہر ہے کہ یہ گھناؤنے حملے وادی میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن کو خراب کرنے کے لئے ہیں ، سیکورٹی اہلکاروں کو بھی کسی حد تک بڑھنے سے بچنے کے لئے تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے جس کی امن دشمن طاقتیں ہمیشہ تلاش میں رہتی ہیں۔بیگ نے مزید کہا کہ اپنی پارٹی اقتدار میں آنے پر عوام کے ساتھ کیے گئے اپنے وعدے پورے کرے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ جموں و کشمیر کے عوام پرامن اور ترقی کے دور میں ترقی کریں۔پارٹی قیادت جموں و کشمیر کے عوام سے پہلے ہی اپنے وعدے کر چکی ہے جسے ہماری پارٹی کے برسر اقتدار آنے کے بعد فوری طور پر پورا کیا جائے گا۔ پارٹی ان خواتین اور نوجوانوں کے لیے خصوصی پیکیجز بھی لائے گی جنہیں ماضی کی حکومتوں نے یکسرنظرانداز کیا ۔ انہوں نے کہا’’ہماری بہت سی بہنیں اور بیٹیاں شادی کے خواہشمند ہیں لیکن معاشی رکاوٹوں کی وجہ سے ان کے خواب چکنا چور ہو گئے۔ جموں و کشمیر کے تعلیم یافتہ نوجوان جن کے پاس ڈگریاں ہیں وہ اب بھی نوکریوں کے لئے بھٹک رہے ہیں۔ اپنی پارٹی نے وعدہ کیا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے تعاون سے یہ تمام مشکلات ہمارے دور میں ختم ہو جائیں گی۔کنونشن کے دوران نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے مختلف سیاسی کارکنان بشمول محمد اشرف ، وسیم احمد ، ناصر احمد ، راج محمد ، روشن دین ،نذیر احمد ، فیاض احمد اور دیگر سیاسی کارکنان اپنی پارٹی میں شامل ہوئے۔ پارٹی قیادت نے نئے آنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اُن سے اپنے اپنے علاقوں میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے تندہی سے کام کریں۔
عشمقام میں ٹراماہسپتال قائم کرنے کا مطالبہ
سرینگر//عشمقام اننت ناگ کے لوگوں نے علاقے میں ٹراما ہسپتال قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پہلگام صحت افزاء مقام ، امرناتھ یاترا اور زیارت گاہ واقع ہے اسلئے یہاں ٹراما ہسپتال کی سخت ضرورت ہے ۔انہوںنے کہا کہ سیاحتی لحاظ سے بھی یہ علاقہ اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ علاقے میں طبی سہولیت کا فقدان ہونے کے نتیجے میں لوگ سخت پریشان ہیں اور اس سلسلے میں سرکار سے کئی بار مطالبہ کیاگیا کہ یہاں پر ٹراما ہسپتال کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ میونسپلٹی کمیٹی کے چیئرمین صوفی عرفات نے اس بارے میں بتایا کہ یہاں کے لوگوں نے کئی مرتبہ اس سلسلے میں حکام سے درخواست کی لیکن خالی یقین دہانیاں دی گئیں ۔ انہوںنے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور دیگر متعلقہ ذمہ داروں سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں مداخلت کریں اور یہاں ٹراماہسپتال کی منظوری کو یقینی بنائیں تاکہ لوگوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوسکے ۔
حقانی ٹرسٹ کے آن لائن سمینارمیں شیخ العالمؒ کو خراج عقیدت
سرینگر//حقانی میموریل ٹرسٹ نے علمدار کشمیر حضرت شیخ نور الدین نورانیؒ کے عرس شریف پر گلہائے عقیدت نچھاور کرنے کی غرض سے ایک آن لان سمینار کا انعقاد کیا جس میں علما ء اور دانشوروں نے شرکت کی۔سمینار کی صدارت مولانا شوکت حسین کینگ نے کی جبکہ پروفیسر بشر بشیر، مولانا خورشید قانونگو اور ڈاکٹر آفاق عزیز بطور مہمانان ذی وقار جبکہ مقبول فیروزی،ڈاکٹر غلام نبی حلیم، شہباز ہاکباری ، رحیم رہبر، عبدالخالق شمس اور شبیر بانہالی شریک مجلس رہے۔مولانا قانونگو نے اپنے خطاب میںکہاکہ شیخ العالم نے عوام کو کشمیری زبان میں قران فہمی سے آشنا کرایا۔ پروفیسر بشر بشیر نے کہا کہ انہوں نے اشاعت اسلام میں اہم کردار ادا کیا اگر چہ شیخ العالم دینی اور روحانی شخصیت کی حثیت سے معروف و مشہور ہیں لیکن ایک مصلح کے طور انہوں نے صحت مند سماجی اقدار کے لیے جدوجہد کی اور ان کا کلام اس کا آئینہ دار ہے ۔ ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری بشیر احمد ڈار نے تشکریہ کی تحریک پیش کی۔دریں اثناء حقانی میموریل ٹرسٹ نے خواجہ نقشبند صاحبؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تصوف میں اعلیٰ مقام پر فائز ہونے کے باوجود آپ کی سیرت میں خدمت ِ خلق کا پہلو نمایاں تھا۔
سہ ماہی رسالہ ’ گلنار‘ کی رونمائی
فاضل میموریل کمیٹی کی تقریب ،کئی ادباء کی شرکت
سرینگر//فاضل میموریل کمیٹی سرینگر کے اہتمام سے ہوٹل شہنشاہ پیلس سرینگر میں ایک ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت سابق سربراہ دورشن کیندر سرینگراورشاعر فاروق نازکی نے کی جبکہ اردو زبان کے معروف قلمکار وحشی سعید، فاضل میموریل کمیٹی کے سرپرست سید ذیشان فاضل بھی ایوانِ صدارت میں موجود تھے۔ تقریب پر فاضل میموریل کمیٹی کا سہ ماہی رسالہ ’’ گُلنار‘‘ کے پانچویں شمارے کی رونمائی انجام دی گئی۔ سابق سربراہ آل انڈیا ریڈیو اور معروف براڈکاسٹر بشیرعارف نے ادبی تقریب کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب پر جن ادبی، ثقافتی اور صحافتی شخصیات نے تقریب اور رسالے کے حوالے سے اپنے تاثرات بیان کئے اُن میں معروف کارٹو نسٹ بشیر احمد بشیر، شبیر مجاہد،وحشی سعید، پروفیسر فاروق فیاض، عبدالرشید شہباز، شوکت فاروق، عیاش عارف، زاہد منظور، ڈاکٹر عبدالجبار اور جمیل انصاری قابلِ ذکر ہیں۔ فاروق نازکی نے تقریب کے انعقاد پر فاضل میموریل کمیٹی خصوصاً سید ذیشان فاضل کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ فاضل کشمیری کی کشمیری زبان و ادب کے تئیں خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ فاضل کشمیری کی مشہور نظم ’’ کرالہ کوٗر‘‘ ایک ایسا شہکار ہے جس سے فاضل کشمیری کو کھیتوں میں کام کرنے والے عام کشمیریوں میں ایک پہچان ملی ۔ انہوں نے کہا کہ فاضل صاحب کا نعتیہ کلام ،اُن کو تاقیامت زندہ رکھے گا۔