واشنگٹن// مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے جی۔20کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنروں (ایف ایم سی بی جی) کی میٹنگ میں کہا کہ وبا کی وجہ سے پیدابحران کو بہتری کے راستہ پر لانے کے لئے تمام کو ٹیکوں مساوی دستیابی یقینی بنانا ایک بڑا چیلنج ہے ۔محترمہ سیتارمن نے کل واشنگٹن ڈی سی میں ہوئی آئی ایم ایف۔عالمی بینک کی سالانہ میٹنگوں سے علیحدہ اٹلی کی صدارت میں جی۔20کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنروں (ایف ایم سی بی جی) کی چوتھی میٹنے میں شرکت کی۔ یہ اٹلی کی صدارت میں جی۔ 20کے تحت آخری ایف ایم سی بی جی کی میٹنگ تھی اور اس میں عالمی اقتصادی اصلاحات، کمزور ممالک کو وبا میں حمایت، عالمی صحت، موسمیاتی اقدامات، بین الاقومی ٹیکس اور مالیاتی شعبے سے متعلق مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا گیا اور معاہدے ہوئے ۔