ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں آج کورونا وائرس کے 3 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 1 مریض صحتیاب ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق منگل کے روز ڈوڈہ ضلع کے مختلف مقامات پر ہوئی کوؤڈ جانچ کے دوران مزید تین افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور ایک مریض صحتیاب ہوا ہے۔ اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد 32 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی 7672 پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک کورونا وائرس سے 133 افراد فوت ہوئے ہیں اور ضلع میں 439873 ٹیکے لگائے گئے ہیں جس میں پہلے مرحلے کے تحت سو فیصد ویکسین لگائے گئے ہیں۔