رام بن// جموں و کشمیر کی خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے فوج کی کثیر جہتی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر فوج نے رام بن ضلع کے بالائی دلوہ اور چاکا گاؤں کی خواتین کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کے لیے ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے ایک ماہ کیلئے سلائی کلاسزشروع کی ہیں۔مقامی دیہات سے کل 62 خواتین جاری کلاسوں میں شرکت کر رہی ہیں۔تربیت کا مقصد ان خواتین کو سلائی کے ذریعے روزی کمانے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ سلائی کی کلاسیں نہ صرف ان خواتین کو اپنی روزی کمانے میں مدد دیں گی بلکہ فوج کے عقیدے کو تقویت دینے میں بھی مددگار ثابت ہوں گی۔