سرینگر//معروف گلوکار عدنان سامعی،سنتورنوازابھے رستم سوپوری،اوربانسری وادھک ہری پرساد چوراسیہ نے آئی کانک ویک کے سلسلے میں یہاں تماشائیوں کو محظوظ کیا۔اس کے علاوہ آئی کانک ویک‘کے سلسلے میںچیف سیکریٹری ارون کمار مہتہ نے جھیل ڈل میں وادی میں کھلی فضامیں اپنی نوعیت کے پہلے تھیٹر اورلیزرشوکاافتتاح کیا۔اس موقعہ پرلیفٹینٹ گورنرکے پرنسپل سیکریٹری نتیشورکمار،پرنسپل سیکریٹری مکانات وشہری ترقی دھیرج گپتا،صوبائی کمشنرپانڈورانگ پولے،سیکریٹری سیاحت سرمدحفیظ اورڈائریکٹر سیاحت جی این ایتو بھی موجودتھے۔مہمانوں نے کھلی فضا کے تھیٹر میں فلم ’’کمشیر کی کلی ‘‘دیکھی۔شوکااہتمام جموں کشمیر محکمہ سیاحت نے سمارٹ سٹی سرینگر اور مشن یوتھ کے اشتراک سے کیاتھا۔اس سے قبل چیف سیکریٹری نے گھاٹ نمبر7پر ایک لیزرشوکاافتتاح کیا جہاں ایک کھلے ہاوس بوٹ پرکشمیرمیں ہاوس بوٹوں کی تاریخ پر ایک مختصر فلم پیش کی گئی۔مہمانوں نے پرانے دستاویزات ،جریدوں اور فوٹوں کی ایک نمائش بھی دیکھی ۔اس موقعہ پرایک شکاراریلی کا بھی اہتمام کیاگیاتھا۔معروف گلوکار عدنان سامعی،سنتورنوازابھے رستم سوپوری،اوربانسری وادھک ہری پرساد چوراسیہ نے آئی کانک ویک کے سلسلے میں یہاں تماشائیوں کو محظوظ کیا۔سرکاری ترجمان کے مطابق تینو ں کلاکاروں نے چشمہ شاہی باغ میں موسیقی کی شام میں اپنے فن کاجادو پیش کیا۔موسیقی کی اس شام کا اہتمام مشن یوتھ نے کلچرل اکادمی اورمحکمہ سیاحت کے اشتراک سے کیاتھا۔ترجمان کے مطابق متعددمقامی اور قومی گلوکاروں اورساز نوازوں نے یہاں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔اس شوکا افتتاح جموں کشمیراورلداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ،جسٹس پنکج متل نے کیا۔اس موقعہ پر عدنان سامی نے کشمیر کی بہت تعریفیں کیں۔