سرینگر// وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں قدرے اضافہ ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں یکم نومبر کی شام سے موسمی صورتحال تبدیل ہوسکتی ہے۔ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 2.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب2.6 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔پہلگام وادی کی سردترین جگہ رہی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب منفی2.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.0 درج ہوا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.1 ڈگری رہا جہاں گذشتہ شب 0.2 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔ قاضی گنڈ میں 2.8 ڈگری تھا جہاں گذشتہ شب 2.6 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔دریں اثنا وادی کشمیر میں ہفتے کے روز دن بھر ہلکی دھوپ کھلی رہی جس سے لوگوں کو قدرے سکون ملا۔موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی دیہی علاقوں میں کسانوں نے اپنے کھیتوں اور باغوں میں دوبارہ کام کرنا شروع کیا ہے ۔