بڈگام//پولیس نے خانصاحب بڈگام کی اغواء کی گئی نابالغ لڑکی کوراجوری سے برآمد کرکے ملزم کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔31 اکتوبر کو پولیس تھانہ خانصاحب کو دریگام کے مقامی شہری غلام محی الدین چوپان کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی کہ اس کی نابالغ بیٹی (نام مخفی)کو اسی کے علاقہ کے رہنے والے شخص محمد اقبال شاہ ولد بلال ولد غلام محی الدین نے اغوا کیا ہے۔تھانہ خانصاحب میں اغوا کے تحت کیس زیر نمبر 237/2021 درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی۔اغوا شدہ نابالغ لڑکی کا سراغ لگانے کے لیے ایس ایچ او خانصاحب انسپکٹر روبندر سنگھ کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے تیکنیکی بنیادوں اور ذرائع کا سہارا لیتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔سخت کوششوں کے بعد پولیس ٹیم نے مغوی نابالغ لڑکی کو جموں صوبہ کے راجوری سے بازیاب کرتے ہوئے اغوا کاری میں ملوث ملزم کو بھی کو بھی گرفتار کرکے پولیس تھانہ خانصاحب منتقل کر دیا جہاں وہ زیر حراست ہے۔نابالغ لڑکی کی قانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعد لڑکی کو چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔