سرینگر//کشمیر یونیورسٹی کے سینٹر آف ریسرچ فارڈیولپمنٹ نے جھیل ڈل میں ہاوس بوٹوں کودوسرے مقام پر تبدیل کرنے سے متعلق متعلقین کے ساتھ یک روزہ مشاورت کااہتمام کیا۔میٹنگ کے انعقادکامقصد لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ منصوبہ جس کے تحت جھیل ڈل میں ڈولی ڈیمب میں ہاوس بوٹوں کی تبدیلی اور دوبارہ تطبیق سے متعلق ،متعلقین کی آراء حاصل کرناتھا۔کشمیریونیورسٹی کی قائمقام وائس چانسلر پروفیسر نیلوفرآراء جواس موقعہ پر مہمان خصوصی تھیں،نے جھیل ڈل کے بچائواورتحفظ کی اہمیت بیان کی۔پروفیسرظفراحمدریشی جو میٹنگ کے کارڈنیٹر تھے،نے تبادلہ خیال اورمشاورت کے پس منظر پر بات کی۔میٹنگ کے دوران ہاوس بوٹوں کی جائے مقام کی تبدیلی اورتطبیق کے فوائدونقصانات پرتفصیلی بحث ہوئی جس میں ہاوس بوٹوں کے موجودہ جائے مقام سے تبدیلی کے جھیل کے ماحولیاتی نظام پراثرات،تبدیلی کے سماجی واقتصادی پہلو،ہاوس بوٹ مالکان کی بازآباد کاری اورڈل کی مجموعی حالت بھی شامل ہے ۔