تھنہ منڈی // تھنہ منڈی کے معروف تعلیمی ادارے مسلم ایجوکیشنل ٹرسٹ میں سہ ماہی رسالہ ’دبستان ہمالیہ‘ کا اجراء نامور ماہر تعلیم خورشید بسمل کے ہاتھوں عمل میں لایا گیا۔ اس رسالہ کے رسم اجراء کی تقریب میں ضلع راجوری و پونچھ کے قلمکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دبستان ہمالیہ کے مدیر ہمالین ایجوکیشن مشن کے بانی و معروف شاعر اور ماہر تعلیم فاروق مضطر ہیں۔ واضح رہے کہ دبستان ہمالہ کے مضامین تعلیمی، ثقافتی، ادبی اور تعمیری مواد پر مشتمل ہیں۔ اس سالہ کی رسم رونمائی میں ڈاکٹر علمدار عدم، خورشید بسمل، اقبال نازش، محتشم احتشام ، پرویز ملک، وانی مختار ثاقب،روبینہ میر، ثمینہ سحر مرزا، عمر فرحت، عظمت حسین جعفری, عمران ساحل، رفیق سوز، ماسٹر بشیر خاکی، امجد منہاس، رابعہ صنم شاہ، ذاکر ملک اور ایم ای ٹی کے اسٹاف ممبران اور سینئر کلاسز کے بچوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خورشید بسمل نے کہا کہ دنیا میں بہت سے رسالے اور اخبارات منظر عام پر آتے ہیں لیکن تسلسل باقی نہ رکھ پانے کی وجہ سے اتنی جلدی منظر نامہ سے غائب ہو جاتے ہیں۔یہاں ہم رسالہ کے جاری رہنے کی دعاء مانگتے ہیںاور ایم ای ٹی کے اسٹاف ممبران اور سینئر کلاسز کے بچوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خورشید بسمل نے کہا کہ دنیا میں بہت سے رسالے اور اخبارات منظر عام پر آتے ہیں لیکن تسلسل باقی نہ رکھ پانے کی وجہ سے اتنی جلدی منظر نامہ سے غائب ہو جاتے ہیںجبکہ وہ مذکورہ رسالے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دبستان ہمالیہ نے بہت کم وقت میں بہت دور تک اپنا نام اور اپنے کام سے سب کو حیران کر دیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر علمدار عدم نے کہا ہمیں فکر ہے کہ دبستان ہمالہ جیسا رسالہ ہمارے خطہ پیر پنچال سے جاری ہوتا ہے۔ دیگر معزز حضرات نے بھی دبستان ہمالہ پر بہت عمدہ تاثرات پیش کئے اور اس کی اشاعت کیلئے فاروق مضطر اور دبستان ہمالہ کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔