منجا کوٹ //تھصیل منجا کوٹ کے کوٹلی سے کالابن رابطہ رابطہ سڑک آہستہ آہستہ ناقابل استعمال ہونا شروع ہو گئی ہے ۔مقامی لوگوں نے تعمیر اتی ایجنسی و متعلقہ حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سڑک کیساتھ ساتھ نالیوں کا حال بھی بے حال ہو ا ہے جبکہ بارشوں کے دوران ملحقہ علاقوں کا پانی لوگوں کے گھروں اور زمینوں کیلئے انتہائی ناقص ثابت ہو رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سڑک کو قابل آمد ورفت بنانے اور نالیوں و حفاظتی باندھ تعمیر کرنے کیلئے متعلقہ محکمہ و مقامی انتظامیہ سے کئی اپیلیں کی گئی ہیں لیکن ابھی تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جاسکا ۔غور طلب ہے کہ کوٹلی تا کالابن رابطہ سڑک کئی ملحقہ دیہات کی عوام کیلئے علاقہ میں واحد راستہ ہے ۔مقامی لوگوں و پنچایتی اراکین نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ رابطہ سڑک کو معیاری بنانے عام لوگوں کی پریشانی حل کی جائے ۔