مینڈھر //مینڈھر میں گزشتہ کئی دنوں سے مویشیوں کیلئے جمع کی گئی سوکھی گھاس میں مشکوک آگ لگنے کی مسلسل وار داتیں پیش آرہی ہیں ۔گزشتہ روز مینڈھر قصبہ میں محمد سرور کے گھاس میں لگی آگ کی وجہ سے ہزاروں روپے کا نقصان ہوگیا ۔اہل خانہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے مکان کی چھت پر سوکھی گھاس جمع کی ہوئی تھی تاہم رات کی تاریکی میں لگی مشکوک آگ کی وجہ سے ہزاروں روپے مالیت کا گھاس جل کر راکھ میں تبدیل ہو گیا ۔غورطلب ہے کہ اس سے قبل تحصیل بالاکوٹ میں متعدد ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں ۔آگ کی خبر ملتے ہی مقامی لوگ اور فائراینڈ ایمرجنسی سروس موقعہ پر پہنچی تاہم گھاس جل کر راکھ ہوگئی ۔مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ متاثرین کو معاوضہ دیا جائے ۔