سرینگر//نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر مبارک گل نے حلقہ انتخاب عیدگاہ کا تفصیلی دورہ کیا اور اس دوران لوگوں نے ان کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔ موصولہ بیان کے مطابق لوگوں نے جگہ جگہ پینے کے صاف پانی کی قلت، بجلی کی آنکھ مچولی، صحت و صفائی کے فقدان اور ضروریاتِ زندگی کی عدم فراہمی سے متعلق شکایات کیں۔ مبارک گل نے متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ کرکے مسائل کا سدباب کرانے کی اپیل کی۔ انہوںنے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ لوگوں کو درپیش مشکلات دور کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ۔انہوں نے بجلی اور جل شکتی محکموں پر زور دیاکہ بجلی اورپانی کی سپلائی پوزیشن میں بہتری لائی جائے ۔