بارہمولہ//شمالی ضلع بارہمولہ کے جہلم مارکیٹ میں شبانہ آگ کی ایک واردات میں 6دکانیں مکمل طورپر خاکستر ہوئیں اور اُن میں موجود لاکھوں روپئے مالیت کا سازوسامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات کو ایک دکان سے آگ نمودار ہوئی ۔آگ اس قدر ہولناک تھی کہ اس نے آناً فاناً اپنے متصل مزید آٹھ دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے کہاکہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اگر چہ آگ پر قابو پالیا گیا تاہم لاکھوں روپئے مالیت کی املاک تباہ ہوئی۔نقصان کا تخمینہ لگانے کی خاطر کارروائی شروع کی گئی ہے ۔