سرینگر// سرینگر کے سنڈے مارکیٹ میں لوگوں کا بھاری رش دیکھنے کو ملا اور سخت گہما گہمی کے دوران لوگوں نے ملبوسات اور دیگر سازوسامان کی خریداری کی ۔ عوامی رش کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ لالچوک، گھنٹہ گھر، ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ اور پولو گرائونڈ کے علاوہ دیگر علاقوں کے بازاروں میں تل دھرنے کو جگہ نہیں تھی۔ لالچوک میں لوگ صبح سے ہی خریداری میں مصروف رہے تاہم کئی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ منافع خوری صبح سے ہی عروج پر تھی اور چیکنگ سکارڈ کہیں نظر نہیں آئے ۔ چنانچہ دن گزرنے کے ساتھ ساتھ شہر سرینگر کے بازاروں میں رش بڑھتا گیااورلوگ خریداری میں مصروف تھے۔ خریداروں میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی جواشیائے ضروریہ اور خوردنوش کی چیزیں خریدنے میں مصروف تھے۔ بھاری رش کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک جام کے مناظر دیکھنے کو ملے جس کی وجہ سے لوگوں کو چلنے پھرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔سی این آئی