ممبئی// مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے حج 2022کے متعلق مطلع کیا کہ یکم نومبرسے درخواستوں کی وصولیابی کے بعد سے 25 دنوں میں 20ہزار درخواستیں وصول ہوئی ہیں، جبکہ حج مکمل طور پر ڈیجٹل ہوچکاہے ۔آئندہ حج کے سلسلہ میں عہدیداران سے ایک میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نقوی نے کہاکہ عازمین حج خود آن لائن درخواستیں دے رہے ہیں اور وہ بھی موبائل کااستعمال کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ سے موبائل ایپ پر بھی درخواستیں کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ حج سیزن میں ملک بھر سے صرف 10،مقامات سے حجاج کرام فریضہ حج کے لیے روانہ ہوں گے ۔ آن لائن درخواست دینے کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔آخری تاریخ 31،جنوری رکھی گئی ہے ۔