نئی دہلی // بھارت 15دسمبر سے بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے جارہا ہے۔ تاہم 14ممالک کیلئے پروازیں فی الحال بند رہیں گی۔مرکزی شہری ہوابازی کی وزارت نے جمعہ کو اس بات کا اعلان کیا کہ بھارت 15دسمبر سے معمول کے مطابق بین الاقوامی پروازیں شروع کررہا ہے۔تاہمبرطانیہ،فرانس،جرمنی، ہالینڈ، فن لینڈ،ساتھ افریقہ،برازیل،بنگلہ دیش،بوٹسونہ، چین،مریشس،نیوزی لینڈ،زمباوے اور سنگا پور کے لئے پروازیں بند رہیں گی۔ یہ فیصلہ وزارت صحت کیساتھ مشاورت کر کے لیا گیا ہے اور اس میں بتایا گیا ہے کہ افریقی ممالک کیساتھ دیگر کچھ ممالک میں کورونا کی نئی قسم دیکھنے میں آئی ہے۔ یاد رہے مارچ 2020سے بھارت سے بین الاقوامی پروازیں بند ہیں۔