Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
بین الاقوامی

نیٹو کی یوکرین کو اسلحے کی فراہمی پرروس کاسخت انتباہ جاری

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 18, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
ماسکو//روس نے نیٹو کی جانب سے یوکرین کو اسلحے کی سپلائی پر سخت انتباہ جاری کر دیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے نیٹو کی جانب سے یوکرین کو اسلحے کی سپلائی کے بارے میں سخت خبردار کیا ہے۔کہ نیٹو رکن ممالک یوکرین کو اسلحے کی فراہمی میں اضافہ کرتے جا رہے ہیں ‘صرف امریکہ نے 2014ء  کے بعد سے اڑھائی ارب ڈالر کے ہتھیار اس ملک کو فراہم کیے ہیں‘نیٹو کے رکن ملکوں کی جانب سے یوکرین کو اسلحے کی فراہمی کشیدگی میں اضافے کا سبب بنے گی۔ ماسکو میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے خبردار کیا کہ نیٹو کے رکن ملکوں کی جانب سے یوکرین کو اسلحے کی فراہمی کشیدگی میں اضافے کا سبب بنے گی۔ماریا زاخا رووا نے کہا کہ نیٹو کے رکن ممالک یوکرین کو اسلحے کی فراہمی میں اضافہ کرتے جا رہے ہیں اور صرف امریکہ نے دوہزار چودہ کے بعد سے ڈھائی ارب ڈالر کے ہتھیار اس ملک کو فراہم کیے ہیں۔دوسری جانب نیٹو کے سیکریٹری جنرل ینس اسٹولٹن برگ نے ایک بار پھر ماسکو کو دھمکاتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین پر حملے کی روس کو بھاری قمیت چکانا پڑے گی۔بریسلز میں جارجیا کے وزیر اعظم اراکلی گار بیشویلی سے بات چیت کرتے ہوئے اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ نیٹو اپنے شرکا کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے اس ملاقات میں خطے کی صورتحال خاص طور سے یوکرین اور جارجیا کے اطراف نیز بحیرہ اسود میں روسی فوجی نقل و حرکت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔جارجیا نیٹو کا مبصر ملک ہے اور عنقریب اس فوجی اتحاد کا رکن بن جائے گا۔ نیٹو نے جارجیا کی رکنیت کے معاملے کو مد رکھتے ہوئے، اس کے فوجی سازوسامان کو پوری طرح سے اپ گریڈ کر دیا ہے۔ جارجیا نیٹو کے رکن ملکوں کے ساتھ متعدد سالانہ فوجی مشقیں بھی انجام دیتا ا? رہا ہے۔یہ سب ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب اور نٹیو نے حالیہ برسوں کے دوران مغرب کے لیے روسی خطرات کا بہانا بنا کر، روس کی سرحدوں کے قریب اپنی فوجی موجودگی میں بے پناہ اضافہ کیا ہے۔یوکرین کی حکومت نے بھی مشرقی علاقوں میں علیحدگی پسندوں کے خلاف جنگ کے بہانے روسی سرحدوں کے قریب اپنی فوجوں میں اضافہ اور مورچے مضبوط کیے ہیں۔امریکہ اپنے دیرینہ حریف سپرپاور کی حیثیت سے روس پر دباو ڈالنے کے راستے تلاش کرتا رہتا ہے۔ امریکہ نے یوکرین کی سرحدوں کے قریب روسی فوجی نقل حرکت کو یوکرین کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے، ماسکو پر دباو اور خطے میں کشیدگی پھیلانے کا نیا بہانہ تلاش کرلیا ہے۔روس اور مغرب کے درمیان تعلقات سن دوہزار چودہ سے کشیدہ چلے ا?رہے ہیں۔روسی سرحدوں کے قریب اور مشرقی یورپ کے ملکوں میں امریکہ اور نیٹو کا بڑھتا ہوا فوجی اثر و رسوخ، بحران یوکرین، بحیرہ بالٹک اور شام کی صورتحال سے ایسے معاملات ہیں جن کے بارے میں روس اور مغرب کے درمیان شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں نے سن دوہزار چودہ سے اب تک روس کے خلاف متعدد اقتصادی اور مالیاتی پابندیاں بھی عائد کی ہیں جس پر ماسکو نے بھی جوابی اقدامات انجام دیئے ہیں۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہندوستان نے امن کی بحالی کے لئے بڑے بھائی کا رول نبھایا: الطاف کالو
تازہ ترین
جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے بعد جموں وکشمیر کے سرحد خاموش، بازاروں میں گہماگہمی
تازہ ترین
ہندوستان جنگ نہیں چاہتا لیکن ملی ٹینسی کے بنیادی ڈھانچے پر کارروائی ضروری تھی: ڈوبھال
برصغیر
اب کشمیر معاملے کوحل کے لیے کام کروں گا: ٹرمپ
برصغیر

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

سیز فائر کے باوجود سری نگر دھماکوں سے لرز اٹھا، متعدد علاقوں میں بلیک آؤٹ

May 10, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

ہند پاک ڈی جی ایم اوز نے شام 5 بجے سے فوجی کارروائیاں روکنے پر اتفاق کر لیا: سیکریٹری خارجہ وکرم مِسری

May 10, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

دہشت گردی کے خلاف لڑائی جاری رہے گی: جے شنکر

May 10, 2025
بین الاقوامیتازہ ترین

بھارت حملے بند کرے تو کشیدگی میں کمی پر غور کیا جائے گا:پاکستانی وزیر خارجہ

May 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?