Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

! نقاسیٔ آب کا نظام سدھرنے کا نام نہیں لیتا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 12, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 وادی میں گزشتہ دنوں جو برف باری اور بارشیں ہوئیں اُس نے ایک بار پھر شہر سرینگر میں ناقص ڈرینج سسٹم کی قلعی کھول کررکھ دی ہے۔پانی سے نہ صرف سڑکیں اور گلی کوچے زیر آب آگئے بلکہ شہر کے متعدد علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے رہائشی مکانات اور تجارتی عمارات کی بنیادوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ پیدا ہوا ہے۔ اندونی گلیوں میںہر سُو پانی جمع ہونے کے نتیجہ میں کئی علاقوں میں عبور و مرور ناممکن بن چکا تھا۔گائوں دیہات میں صورتحال زیادہ ہی سنگین ہے۔ سوشل میڈیا پر کئی ایسے ویڈیو وائرل ہوئے ہیں ، جنہیں دیکھ کر شرم آتی ہے۔1980میں ڈرینج سسٹم سے منسلک محکمہ ،جسے اربن اینوائرنمنٹل انجینئر نگ ڈیپارٹمنٹ ( UEED)پکا را جاتا ہے ،کے قیام کے ساتھ ہی اس محکمے نے شہر سرینگر میں ڈرینج سسٹم اور انتظام بدرو کیلئے ایک جامع پروجیکٹ رپورٹ تیار کرلیا جسے عملانے کیلئے حکومت کی طرف سے منظوری بھی ملی تھی ۔118کروڑتخمینہ کے اس پروجیکٹ کو دس یا گیارہ سال میں مکمل ہونا تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا ۔21سال بعد یعنی2001میں حکومت نے اسی پروجیکٹ کوکئی گنا زیادہ اخراجات کے تخمینہ کے ساتھ اپ گریڈ کرکے اس کو عملانے کی منظوری دے دی ۔اس تجدید شدہ پروجیکٹ کے مطابق شہر سرینگر میں نقائص سے عاری ڈرینج سسٹم 2002-03تک مکمل ہونا تھاجبکہ انتظام بد رو کیلئے جون2010کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی تھی جو بادی النظر میں کبھی پوری نہ ہوسکی۔اس پروجیکٹ پر کتنا کام ہوا ،اس کا اندازہ سب کو حالیہ ایام میںہوئی بارشوں اور برفباری سے ہوا ہوگا۔ 2005میں جموں اور سرینگر میونسپل کارپوریشنوں اور قصبہ جات میں میونسپل کونسلوں کے قیام کے بعد ڈرینج سیکٹر ان کارپوریشنوں اور کونسلوں کی تحویل میں دیا گیاجبکہ یو ای ای ڈی کے ذمہ صرف سیوریج کا کام رکھا گیا تاہم یہ دونوں محکمے اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ بر آں ہونے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں اور جواہر لعل نیشنل اربن رنیو ل مشن پروگرام کے تحت گریٹر سرینگر پروگرام کے تحت نکاسی آب اور انتظام بد رو کیلئے اربوں روپے صرف کرنے کے باوجود زمینی صورتحال بدلنے کانام نہیں لے رہی ہے ۔اب تو سرینگر کو سمارٹ سٹی بنانے کی باتیں ہورہی ہیں جس پر زر کثیر خرچ ہورہا ہے تاہم اونٹ رے اونٹ تیری کون سی کل سیدھی کے مصداق شہر کی حالت ہے کہ بدلنے کانام نہیں لے رہی ہے ۔ایک طرف سرینگر میونسپل کارپوریشن عملی طور شہریوں کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے کیونکہ گلی کوچوں کی حالت بدلنے کانام نہیں لے رہی ہے اور شہر کی گلیوں میں نکاسی آب و بدرو کا کوئی معقول بندو بست نہیں ہے دوسری طرف یو ای ای ڈی محکمہ بھی خواب غفلت میں ہی ہے، جس کا خمیازہ شہری آبادی کو بھگتنا پڑرہا ہے۔سمارٹ سٹی پروجیکٹ بجا ہے اور یقینی طور پر شہر کو سمارٹ بننے کا حق حاصل ہے تاہم اس سے پہلے بنیادی سہولیات کی فراہمی کی جانب اگر توجہ مبذول کی جائے تو زیادہ بہتر رہے گا۔کون اس حقیقت سے انکار کرسکتا ہے کہ شہر میں پانی اور بدرو کی نکاسی کا نظام روز اول سے ہی ناقص رہا ہے اور اربوں روپے صرف کرنے کے باوجود نہ نکاسی آب کا نظام درست ہوسکا اور نہ ہی بدرو کی نکاسی کا نظام کسی ایک علاقہ میں مکمل و مستحکم ہوسکا۔آج حکومت شہر میں میٹرو سروس شروع کرنے کا ارادہ باندھ چکی ہے اور سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت شہر کی تزئین کاری کا بیڑا اُٹھاگیا ہے۔یہ سب اہم ہے تاہم اس سے بھی ضررری پہلے شہر باسیوں کو بنیادی نوعیت کی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔آپ کیا سمارٹ سٹی بنائیں گے جب آپ کا چہرہ ہی بدنما ہو۔حالیہ بارشوں اور برفباری کے دوران اندرونی سڑکوں اور گلی کوچوں میں ہر طرف پانی تھا اور کئی زیریں سطح بستیوں میں تو راستے تالاب لگ رہے تھے۔ ۔حکومت کو چاہئے کہ و ہ اعداد و شمار کے گورکھ دھندے سے باہر آکر شہری آبادی کو درپیش مشکلات کے ازالہ کیلئے عملی اقدامات کرے تاکہ حکام کوبار بار شہر کو پانی پانی ہوتا دیکھ کر خود بھی پانی پانی نہ ہونا پڑے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہندوستان میںکاروباری اختراع کاروباری رہنماؤں اور کل کے مفکرین کے کندھوں پر :منوج سنہا | جموں و کشمیر تعلیم اور اختراع کا بڑا مرکز بن کر ابھرا لیفٹیننٹ گورنر کا آئی آئی ایم جموں میں اورینٹیشن پروگرام کے اختتامی اجلاس سے خطاب
جموں
ڈی کے جی سڑک پر لینڈ سلائیڈنگ، گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر
پیر پنچال
کویندر گپتا نے بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ حلف اٹھایا کہا لداخ کی مساوی ترقی یقینی بنانے کیلئے مل کرکام کرینگے
جموں
خطہ چناب میں سرگرم ملی ٹینٹ گروہوں اور اُن کے معاون نیٹ ورک کامکمل خاتمہ ضروری ملی ٹینٹ گروپوں کا مکمل صفایا کیا جائیگا | پولیس سربراہ کا ڈوڈہ، کشتواڑ و رام بن میں سیکورٹی صورتحال اور انسداد ملی ٹینسی آپریشنز کا جائزہ
خطہ چناب

Related

اداریہ

خطہ چناب کی سڑکوں پر موت رقصاں کیوں؟

July 18, 2025
اداریہ

ٹیکنالوجی رحمت یا زحمت ؟

July 17, 2025
اداریہ

! چلڈرن ہسپتال بمنہ خودعلاج کا محتاج

July 16, 2025
اداریہ

! ٹریفک حادثا ت کا نہ تھمنے والا سلسلہ

July 15, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?