Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

خطہ چناب کے تینوں اضلاع میں ہفتہ وا ر لاک ڈائون کا سلسلہ جاری | تاجروں اور عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا ، نجی کاروباری ادارے بند، مزدور طبقہ پریشان

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 30, 2022 12:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
بانہال+ڈوڈہ+کشتواڑ// جموں سرینگر شاہراہ پر واقع ضلع رام بن کے قصبوں میں 64 گھنٹوں کا ہفتہ وار لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اور اس کا مکمل نفاذ عمل میں لایا جارہا ہے۔ جمعہ کی دوپہر دو بجے سے شاہراہ پر واقع بانہال، ٹھٹھاڑ ، نوگام ، رامسو ، مکرکوٹ ، رام بن، چندرکوٹ اور بٹوت کے علاوہ کھڑی اور گول سنگلدان کے علاقوں میں بھی ہفتے کے روز بھی لاک ڈاؤن کا نفاذ سختی سے عمل لایا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پورے ضلع کے قصبوں میں تاجر برادری اور دہاڑی دار ریڑھی والے 64 گھنٹوں کے طویل دورانیہ کے ہفتہ وار لاک ڈاؤن سے ناخوش ہیں۔ کئی دکانداروں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ کاروباری سرگرمیوں کے ٹھپ ہونے کی وجہ سے لوگوں کے کام متاثر ہورہے ہیں اور تاجروں کو بھی نقصانات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے علاوہ ضلع رام بن کے تمام بازاروں میں ماسک کا سختی سے نفاذ عملانے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے عام لوگوں کو انتظامیہ کے ساتھ ساتھ دکانداروں کا بھی تعاون کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ 64 گھنٹوں کے ہفتہ وار لاک ڈاؤن کی وجہ سے دکانداروں کو ایک مہینے میں قریب گیارہ دن کے کام کاج سے محروم ہونا پڑتا ہے جس کی وجہ سے بنکوں سے لون لینے والے دکانداروں کو ماہانہ قسطوں کا جٹانا نا ممکن ہوگیا ہے۔ انہوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرف توجہ دیں تاکہ پچھلے تین سال سے متاثرہ دکانداروں کو مزید مصائب اور مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ادھرڈوڈہ ضلع میں ہفتہ وار کورونا کرفیو کے سلسلے میں سنیچرکو ایمرجنسی سروسز کو چھوڑ کر باقی ہر طرح کی تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں۔اطلاعات کے مطابق کوؤڈ 19 کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق ہفتہ کے روز ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری ،گندوہ و عسر میں سبھی کاروباری ادارے بند رہے تاہم ایمرجنسی سروسز معمول کی طرح بحال رہیں۔اس دوران جہاں مزدور طبقہ پریشان رہا وہیں ضلع کے بیشتر علاقوں سے لوگوں نے الزام لگایا کہ ٹاٹا سومو چلا رہے ڈرائیور مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مسافروں سے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے مقرر کردہ قیمت سے زیادہ کرایا وصول کر رہے ہیں۔ماجد حسین نامی ایک مزدور نے کہا کہ دہاڑی لگا کر شام کو گھر کے لئے خرچ لیتا ہوں لیکن کورونا کرفیو کے سلسلے میں بندشیں عائد رہیں جس کے نتیجے میں قصبہ میں کام کاج نہیں ملتا ہے۔کورونا کرفیو کے نفاذ کے لئے پولیس و ایس ایس بی کے اہلکار بھی تعینات کئے گئے تھے جبکہ عسر، پل ڈوڈہ و دیگر مقامات پر ویکسی نیشن و ٹیسٹنگ کا عمل بھی جاری رہا۔اس دوران ہفتہ وار کورونالاک ڈائون کے دوسرے روز ضلع کشتواڑکے مختلف مقامات پر لاک ڈائون کا ملاجلا ردعمل دیکھنے کو ملا۔جہاں قصبہ کے اندرو ا طراف میں ضروری اشیا ء کی دوکانیں کھلی رہیں وہی دوسری طرف لوگوں کی چہل پہل بھی دیکھی گئی۔ اگرچہ چند دکانیں بند تھیں لیکن باوجود اسکے بڑی تعداد میں بازاروں  کے اندر لوگوں کی آواجاہی دیکھنے کو ملی۔جبکہ دن بھر گاڑیوں کی آواجاہی جاری رہی۔ صبح کے وقت دوکانیں بند تھی تاہم بعد دوپہر متعدد دوکانیں کھل گئیں۔ دیگر مقامات پر بھی ملاجلاردعمل دیکھنے کو ملا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں میں 40روزہ گرمائی تعطیلات کا اعلان
جموں
نوکری کے متلاشیوں کو دھوکہ دینے کا الزام | گورنمنٹ سکول ٹیچر گرفتار، 15دن کی عدالتی تحویل میں
جموں
پونچھ میں المناک سڑک حادثہ، دو سکوٹی سوار لقمہ اجل
پیر پنچال
بی ایچ سی بدھل میںمنظور شدہ 24 اسامیوں میں سے صرف 6 پر تعیناتیاں مریض 60 کلومیٹر دور راجوری جانے پر مجبور،پی ایچ سی کی حالت کودرست کرنے کی مانگ
پیر پنچال

Related

خطہ چناب

مرگن ٹاپ پر برفباری کے بعد اننت ناگ واڑون سڑک بند | سنتھن ٹاپ پربھی تازہ برف باری، 150سے زائد مسافر گاڑیوں کو چار گھنٹے بعد نکالاگیا

June 1, 2025
خطہ چناب

خاتون ڈاکٹر کو دھمکانے کا الزام | ممبر اسمبلی ڈوڈہ پر کیس درج

May 31, 2025
خطہ چناب

پہلے سے منظور ڈگری کالج اکڑال کی عمارت کو ٹوپن سے ہنگا میں بنانے کو لیکر احتجاجی مظاہرے مقامی لیڈروں کا چند لوگوں کو خوش کرنے کی بجائے ہزاروں لوگوں کے مفادات مدنظر رکھنے پر زور

May 31, 2025
خطہ چناب

ایس ایس پی ڈوڈہ کی پولیس سٹیشن دیسہ میں تھانہ دیوس میں شرکت

May 29, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?