Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

بہنی پورہ راجواڑ میں آگ کی واردات

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 18, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے بہنی پورہ وارجواڑ ہندوارہ میں آگ کی تباہ کن واردات میں چار رہائشی مکانات سمیت 6ڈھانچے مکمل طور خاکستر ہوئے اور ان میں لاکھو ں روپئے کا جائیداد راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔علاقہ میں فائر ٹینڈر کی عدم موجود گی کے نتیجے آگ بجھانے کی کارروائی میں لوگو ں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ہندوارہ قصبہ سے 16کلو میٹر بہنی پورہ راجواڑ میں بدھ کی رات 4بجکر20منٹ ایک مکان سے اچانک آگ نمو دار ہوئی جس نے فوری طور وہاں دوسرے رہائشی مکانو ں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔بتایا جاتا ہے کہ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ اس کے شعلے دور دور تک دکھائی دے رہے تھے ۔مقامی لوگو ں نے جب آگ کے شعلے دیکھے تو وہ جائے واردات کی طرف روانہ ہوئے اور مکینو ں کو بحفاظت باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی ۔آگ کی خبر سنتے ہی ہندوارہ سے دو فائر ٹینڈر کوعلاقہ کی طرف روانہ کیا گیا تاہم 16کلو میٹر کی لمبی مسافت اور سڑک کی خستہ حالت کی وجہ سے فائر سروس گاڑیا ں جب بہنی پورہ پہنچ گئیں تو تب تک لکڑی کے تین رہائشی مکانات مکمل طور خاکستر ہوئے جبکہ ایک پختہ مکانات کو جزوی نقصان پہنچ چکا ۔بھیانک آگ کو دیکھ کر کرالہ گنڈ فائر ٹینڈر کو بہنی پورہ روانہ کیا گیا جس کے بعد آس پاس کی بستی کو خاکستر ہونے سے بچایا گیا ۔آگ کی تباہ کن واردات میں ثناء اللہ شیخ ولد محمد سبحان شیخ ،عبد العزیز شیخ ولد سبحان شیخ ،فیاض احمد شیخ ولد عبد العزیز شیخ کے مکانات مکمل طور خاکستر ہوئے ۔ان میں عبد العزیز شیخ کے دو مکانات ایک لکڑی اور ایک پختہ تھا شامل ہیں جبکہ ایک گائو خانہ اور ایک کو ٹہار بھی آگ کی زد میں آگئے ۔آگ کی اس تباہ کن واردات میں لاکھو ں روپئے مالیت کی جائیداد جل کر خاکستر ہوئی ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ راجواڑ علاقہ درجنو ں علاقوں پر مشتمل ہے لیکن اس علاقہ میں کوئی بھی فائر سروس اسٹیشن قائم نہیں ہے جس کی وجہ سے راجواڑ کے کسی بھی علاقہ میں آگ کی واردات رونما ہوتی ہے تو کئی ڈھانچے خاکستر ہوتے ہیں اور گزشتہ کئی سالو ں کے دوران فائر سروس ٹینڈر کی عدم موجود گی کی وجہ سے درجنو ں رہائشی مکان خاکستر ہوئے  جس میں اکثر و بیشتر غریب لوگ اپنے آشیانو ں سے محروم ہوگئے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے قواعد و ضوابط کے تحت ہر علاقہ میں 10کلو میٹر کے فاصلے پر فائر سروس اسٹیشن قائم ہو نا چایئے لیکن راجواڑ کپوارہ ضلع کا وہ واحد علاقہ ہے جس کوہندوارہ فائر سروس اسٹیشن کے ساتھ رکھا گیا ۔راجواڑ سے تعلق رکھنے والے پیپلز کانفرنس کے لیڈر محمد سلیمان بٹ نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ کئی بار معاملہ سرکار کی نو ٹس میں لایا گیااور تحریری طور بھی ایک یاداشت پیش کی گئی کہ زچلڈار راجواڑ میں ایک فائر سروس اسٹیشن قائم کیا جائے تاکہ کسی بھی ناگہانی آفت کے دوران بروقت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔انہو ں نے کہا کہ اگر اس علاقہ میں فائر سروسٹیشن ہوتا تو شاید انتا بڑا نقصان نہیں  ہوتا ۔علاقہ کے لوگو ں نے راجواڑ علاقہ میں ایک فائر سروس اسٹیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا ۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ امام الدین نے بہنی پورہ کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا اور متا ثرین میں فی کس 10ہزار روپیہ بطور امداد تقسیم کی اور انہیں یقین دلایا کہ ان کی باز آباد کاری کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ایم او کے مشیر ترون کپور کا لالچوک دورہ | تاجروں اور مقامی لوگوں سے ملاقات
صنعت، تجارت و مالیات
چیمبر آف کامرس کاپیوش گوئل کو میمورنڈم پیش | مرکزی وزیرکاکشمیر میں آئی ٹی سیکٹر کو ترقی دینے پر اتفاق
صنعت، تجارت و مالیات
ڈیجیٹل سکلنگ پلیٹ فارموں کا فروغ ناگزیر:ستیش شرما
صنعت، تجارت و مالیات
سرینگر میںٹی آئی آئی ٹریڈرس کنکلیو ۔2025 | جموں و کشمیر کی روایتی صنعتوں کیلئے ٹیکس میں چھوٹ زیر غور:پیوش گوئل
صنعت، تجارت و مالیات

Related

کشمیر

کشمیر میں گرمی کی لہر برقرار | سرینگر میںپارہ 33.7ڈگری ریکارڈ | آج سے6روز تک درجہ حرارت میں نمایاں کمی کی پیش گوئی

July 6, 2025
کشمیر

کپوارہ کے سرکاری سکولوں میں 980اسامیا ں خالی | اندراج بڑھانے پر توجہ، تدریسی عملہ ناکافی ،70عمارتیں برسوں سے زیر تعمیر

July 6, 2025
کشمیر

گرمیوں کی تعطیلات | توسیع کا ممکنہ فیصلہ آج

July 6, 2025
کشمیر

زم زم پورہ گوری وان سڑک کھنڈرات میں تبدیل | ضلع انتظامیہ بارہمولہ سڑک کی دیکھ ریکھ میں ناکام،آبادی کومشکلات

July 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?