یو این آئی
لاس اینجلس// امریکہ میں رواں کے دوران اومیکرون کی نئی سب ویریئنٹ BQ.1 اور BQ.1.1 کو تقریباً 70 فیصد نئے کورونا متاثرین کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔
یہ اطلاع سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) نے دی ہے۔
سی ڈی سی کے اعداد و شمار کے مطابق، 10 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں BQ 1.1 کا تقریباً 36.8 فیصد اور BQ 1 کا 31.1 فیصد متاثرین درج کیا گیا۔
دو نوں قسمیں اومیکرون کے BA.5 کی سب ویرینٹ ہیں اور اکتوبر سے خاص طور پر تیزی سے پھیل رہی ہیں۔