سانبہ سڑک حادثے میں 37 سالہ شہری از جان

یو این آئی

جموں// جموں وکشمیر کے سانبہ ضلع میں ٹرک اور کار کے درمیان آپسی ٹکر کے نتیجے میں 37سالہ شہری کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سانبہ میں فلائی آور پر ٹرک اور کار کے درمیان شدید ٹکر ہوئی جس وجہ سے کار میں سوار ڈرائیور شدید طورپر زخمی ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی شہری کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہا ں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت ابھے مہاجن ساکن رہاری جموں کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔