عظمیٰ ویب ڈیسک
اودھم پور// منگل کی دوپہر اودھم پور میں ایک زیر تعمیر سائٹ سے ملبہ گرنے سے کم از کم تین مزدور زخمی اور ایک شخص لاپتہ ہو گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران زخمی حالت میں تین مزدوروں کو بازیاب کر لیا گیا۔
اُنہوں نے بتایا،”تاہم ایک شخص ابھی تک لاپتہ ہے، جس کے لیے آپریشن جاری ہے”۔
انہوں نے مزید کہا، “زخمی افراد کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال لے جایا گیا ہے”۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔