ایس ایس پی کولگام نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز گزشتہ 2دنوں میں ضلع کولگام میں 2معرکہ آرائیوں میں ایک پاکستانی سمیت 3جیش محمد جنگجووں کومار گرایا ہے، جو سیکیورٹی فورسز کیلئے بڑی کامیابی ہے۔اُنہوں نےمزید بتایا،ــ”ستمبر 2021سے رواں برس ستمبر 2022تک کولگام ضلع میں اب تک 25تصادم آرائیوں میں 10پاکستانیوں سمیت 50جنگجو مارے گئے ہیں”۔
ویڈیو:اظہر حسین