عظمیٰ ویب ڈیسک
پونچھ//سیکورٹی فورسز نے پونچھ میں دراندازی کی بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو جنگجووں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
جموں میں مقیم فوج کے ترجمان نے بتایا،پونچھ سیکٹر میں 17 جولائی کی شب فوج اور جموں و کشمیر پولیس کے مشترکہ آپریشن میں دراندازی کی بڑی کوشش کو ناکام بنایا گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ اسی دوران دو دراندازوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ جبکہ علاقے میں تلاشی کارروائیاں بڑے پیمانے پر جاری ہیں۔
قبل ازیں فوج نے پیر کی علی الصبح پونچھ میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں فوج اور جموں و کشمیر پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن فی الحال جاری ہے اور اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔