ریاسی// ریاسی ضلع میں منگل کی صبح ایک 17 سالہ لڑکی پراسرار حالت میں اپنے گھر میں لٹکتی ہوئی پائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق، ریاسی ضلع کے وارڈ نمبر 4 سیلا میں ایک لڑکی اپنے گھر میں پراسرار حالات میں لٹکی ہوئی پائی گئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ لڑکی کی شناخت سولونی دیوی دختر شلو رام ساکن وارڈ نمبر 4 سیلا ریاسی کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ریاسی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں اور اس سلسلے میں معاملہ بھی درج کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے لاش کو طبی و قانونی کاروائیوں کے بعد اہلِ خانہ کے سپرد کیا جاۓ گا۔
ریاسی میں دوشیزہ کی پراسرار حالت میں لاش برآمد