سوپور میں دم گھٹنے سے غیر مقامی شخص کی موت، دوسرا ہسپتال منتقل

File Photo

بارہمولہ//شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور قصبے میں منگل کو گیس کے اخراج کے بعد دم گھٹنے کی وجہ سے ایک غیر مقامی شخص کی موت ہو گئی جبکہ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
خبر رساں ایجنسی کے این او نے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ غیر مقامی کی موت اس وقت ہو گئی جب وہ فروٹ منڈی سوپور میں ایک ٹرک میں سوئے ہوئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ دم گھٹنے کی وجہ سے بے ہوش ہونے کے بعد دونوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے ایک دم توڑ گیا۔
اہلکار نے بتایا کہ مہلوک کی شناخت راکیش کمار کے طور پر کی گئی ہے اور دوسرے شخص کی شناخت انوش کمار کے طور پر کی گئی ہے جسے ایس ڈی ایچ سوپور داخل کرایا گیا ہے۔ دونوں پنجاب کے علاقے گورداس پور کے رہائشی تھے۔
اہلکار نے کہا کہ وہ اس بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔