سرینگر//جموں کشمیرسرکار نے8نیم خود مختار سرکاری اداروں و کارپوریشنوں کیلئے محکمہ خزانہ کے انتظامی سیکریٹری کی جگہ ڈائریکٹر جنرل کوڈس کو بورڈ آف ڈائریکٹرس میں ڈائریکٹر تعینات کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ محکمہ عمومی انتظامی کی جانب سے جاری آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ان کارپوریشنوں و نیم سرکاری اداروں میں جموں کشمیر سیمنٹس، جموں کشمیر سمال انڈسٹری کارپوریشن، جموں کشمیر سٹیٹ انڈسٹرئل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ،جموں کشمیر ہینڈی کرافٹس(سیلز اینڈ ایکسپورٹ کارپوریشن لمیٹیڈ )،جموں کشمیر سٹیٹ اورسیز(سمند پار) ایمپلائمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ،جموں کشمیر سٹیٹ ایگرو انڈسٹرئز ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ اور جموں کشمیر ایسٹ ریکنسٹریکشن (تعمیر نواثاثہ) لمیٹیڈ شامل ہیں۔