سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 23ہزار459ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 58افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ اس دوران کوئی اموات نہیں ہوئیں۔متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 25ہزار 463ہوگئی ہے۔ ان میں 57ہزار780جموں جبکہ 73ہزار 683کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔ پچھلے 48گھنٹوں سے جموں و کشمیر میں کوئی بھی شخص وائرس سے فوت نہیں ہوا ہے ۔ متوفین کی مجموعی تعداد 1951بنی ہوئی ہے۔ان میں 725جموں جبکہ 1226کشمیر میں فوت ہوئے ہیں۔ نئے 58معاملات میں 11جموں جبکہ 47کشمیر میں مثبت آئے ہیں۔ کشمیر کے 47معاملات میں 33نئے معاملات سرینگر میں سامنے آئے ہیں اور اسطرح سرینگر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 26ہزار597ہوگئی ہے جبکہ یہاں 460افراد فوت ہوئے ہیں اور245زیر علاج ہیں۔ بارہمولہ میں 4افراد کی رپورٹیں مثبت آنے کیساتھ ہی یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 8165ہوگئی ہے جن میں7957صحتیاب جبکہ 175فوت ہوئے اور33زیر علاج ہیں۔ منگل کو بڈگام میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی۔یہاں متاثرین کی کل تعداد7826ہوگئی ہے جن میں 7ہزار672صحتیاب جبکہ 118فوت ہوگئے ہیں اور یہاں صرف 2افراد زیر علاج ہیں۔ پلوامہ ضلع میں 4افراد کی رپورٹیں مثبت آنے کیساتھ ہی یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد5797ہوگئی ہے جن میں 5673صحتیاب جبکہ 88فوت ہوئے اور 36افراد زیر علاج ہیں۔ اننت ناگ ضلع میں ایک شخص کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 5671ہوگئی ہے جن میں 5569صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 96افراد وائرس سے فوت ہوئے اور صرف 7افراد زیر علاج ہیں۔ کپوارہ، بانڈی پورہ ،گاندربل اور شوپیان میں منگل کو کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ۔ کپوارہ میں متاثرین کی کل تعداد 5671ہے، 5569صحتیاب، 99فوت اور زیر علاج6ہیں۔بانڈی پورہ میں کل تعداد 4704ہے، صحتیاب 4630،8فوت اور زیر علاج 12ہیں۔ گاندربل میں کل متاثرین 4660ہیں، صحتیاب 4582،47فوت اور 38زیر علاج ہیں۔ شوپیان میں متاثرین کی کل تعداد2587ہے، صحتیاب 2533، فوت 40اور زیر علاج 14ہیں۔جموں صوبے میں 11افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 8ضلع جموں سے تعلق رکھتے ہیں اور اسطرح یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 25ہزار105ہوگئی ہے جن میں 24ہزار646صحتیاب جبکہ 373فوت ہوئے ہیں اور یہاں 86افراد زیر علاج ہیں۔ راجوری ضلع میں مزید 2افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 3873ہوگئی ہے جن میں 3814صحتیاب جبکہ 55فوت ہوگئے ہیں اور 4ابھی زیر علاج ہیں۔ پونچھ ضلع میں بھی منگل کو ایک کی رپورٹ مثبت آئی اور اسطرح یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 2520ہوگئی ہے2471صحتیاب جبکہ 24فوت ہوگئے ہیں اور یہاں 25متاثرین ابھی زیر علاج ہیں۔ جموں کے ادھمپور، ڈوڈہ، کٹھوعہ، سانبہ، کشتواڑ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی۔