اشرف چراغ
کپوارہ// محکمہ تعلیم کی جانب سے زیر تعلیم طلبہ کو معیاری تعلیم دینے کے بیچ تعلیمی زون کرالہ پورہ میں قائم ہائر سکینڈری سکولوں میں تدریسی عملے کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے زیر تعلیم طلبہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔کرالہ پورہ میں 5ہائر سکینڈری سکول قائم ہیں جن میں کیرن ،لون ہرے ،پنزگام ،کرالہ پورہ اور وارسن گجراں شامل ہیں اور ان میں 3ہزار کے قریب طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔بتایا جاتا ہے کہ جہا ں 5ہائر سکینڈری سکولو ں میں 4بغیر پرنسپل ہیں وہیں لیکچر روںکی 25اسامیا ں خالی پڑی ہیں ۔ہائر سکینڈری سکول لون ہرے میں 1میں سے صرف 5لیکچر ر موجود ہیں جبکہ اردو،انگریزی ،ہسٹری ،ریاضی ،پولٹکل سائنس اور کمسٹری اسامیاں خالی پڑی ہیںاور یہا ں 6سو سے زئد طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔ہائر سکینڈری سکول پنزگام میں جہا ں پرنسپل کی کرسی خالی ہے وہیں لیکچر ر کی 7اسامیاں خالی پڑی ہیں جن میں انگریزی ،کمسٹری ،باٹنی ،ایجوکیشن ،ریاضی ،انویرمنٹ سائنس اور اردو شامل ہیں ۔مزکورہ ہائر سکینڈری سکول میں 675طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔وارسن ہائر سیکنڈری سکول میں 5سو سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں اور یہا ں 7لیکچرروں کی کرسیا ں خالی ہیں جن میں زالوجی ،ہسٹری ،اکنامکس ،ایجوکشن ،انگریزی ،ریاضی اور فکنشنل انگریزی شامل ہیں ۔ہائر سکینڈری سکول کرالہ پورہ جو اس علاقے کی قدیم ہائر سکینڈری کے طور مانی جاتی ہے میں 6سو کے قریب طلبہ زیر تعلیم ہیں اور یہا ں ایک سال سے پرنسپل کی کرسی خالی پڑی ہے جبکہ لیکچر ار کی6اسامیاں خالی ہیں جن میں پولٹکل سائنس ،اکنامکس ،انگریزی ،فزکس ،کامرس ،انورن منٹ سائنس شامل ہیں ۔مزکورہ ہائر سکینڈری سکول میں 3ماسٹر گریڈ اسامیاں بھی خالی ہیں ۔ حد متارکہ پر واقع کیرن ہائر سکینڈری سکول کا حال بھی کچھ ایسا ہی ہے یہا ں پرنسپل کی کرسی خالی ہے اور تدریسی عملے کی بھی شدید قلت ہے ۔مزکورہ ہائر سکینڈری سکولوں میں عملے کی عدم دستیابی کا براہ راست کرالہ پورہ کے سکولو ں پر پڑتا ہے کیونکہ ا ن سکولو ں کے اساتذہ کو ان ہائر سکینڈری سکولوں میں تعینات کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے پرائمری اور مڈل سکولو ں میں زیر تعلیم طلبہ کی مستقبل دائو پر لگ جاتا ہے۔