.ابوظہبی// 4سال اور 218 دن کی عمر میں سعید راشد المہیری کو گنیز ورلڈ ریکارڈ نے کتاب شائع کرنے والے سب سے کم عمر شخص کے طور پر درج کیا ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اس ریکارڈ کی تصدیق 9 مارچ 2023 کو کی تھی۔اسے اپنی کتاب ’’The Elephant Saeed and the Bear ’’کے ساتھ زبردست کامیابی ملی جس کی 1,000 سے زیادہ کاپیاں فروخت ہوئیں ہیں۔ کہانی دو جانوروں کے درمیان ایک غیر متوقع دوستی کے بارے میں ہے جو احسان پر مبنی ہے۔