یو این آئی
لزبن/پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کو لائک کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شائقین نے نشاندہی کی کہ رونالڈو نے انسٹاگرام پر ایک ایسی ویڈیو کو پسند کیا جس میں فیفا پر ورلڈ کپ کے دوران ارجنٹینا کے حق میں جانبداری برتنے اور اسے فائنل تک پہنچانے میں مدد دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران ریفری کے بعض فیصلوں پر پہلے ہی سوالات اٹھائے جا چکے تھے ، جن میں مصر کے خلاف ایک متنازع فیصلہ بھی شامل تھا۔تاہم رونالڈو کی جانب سے ویڈیو کو ’لائک‘کیے جانے کے باوجود انہوں نے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے اور نہ ہی فیفا نے ان الزامات پر کوئی ردعمل دیا ہے ۔