سرینگر// حکومت نے جموں کشمیر میں عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے32انتظامی سیکریٹریوں کو تمام ایام کار کے دوران روزانہ کی بنیادوں پر دستیاب رہنے کی ہدایت دی ہے۔ سرکار کی جانب سے منگل کو جاری حکم نامہ کے مطابق عوامی شکایات کے اندراج کیلئے محکمہ عمومی انتظامی میں فعال ٹیلی فون نمبرات پر ایام کار کے دنوں میں روزانہ کی بنیادوں پر صبح10بجے سے شام5بجے تک درج کی جاسکتی ہے۔ عوامی نوٹس میں ان نمبرات کا اشتراک کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اپنی شکایات 0194-2506102,0194250611, 01942506112اور01942506144 پر درج کر سکتے ہیں۔ نوٹس کے مطابق عمومی انتظامی محکمہ کے اندر سیکریٹری ریاج الحق کو ان فون نمبرات کے چلنے ستے متعلق 01942506702پر رابطہ قائم جاسکتا ہے۔ نوٹس کے مطابق تمام انتظامی سیکریٹریوں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایام کار کے دوران روزانہ کی بنیادوں پر دن کے2بجکر30منٹ سے3بجکر30منٹ تک عوامی شکایات سننے کیلئے دستیاب رہیں۔ان افسراں میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری( فائنانشل کمشنر فائنانس) اتل ڈھلو، ایڈیشنل چیف سیکریٹری( فائنانشل کمشنر محکمہ صحت و طبی تعلیم وویک بھاردواج، محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکریٹری شالین کابرا، پرنسپل سیکریٹری محکمہ شہری ترقی و مکانات دھیرج گپتا، محکمہ فروغ ہنر کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر اصغر سامون، محکمہ زرعی پیدوار و بہبود کاشتکار کے پرنسپل سیکریٹری نوین کمار چودھری، محکمہ بجلی کے پرنسپل سیکریٹری ( ایڈیشنل چارج انفارمیشن)روہت کنسل، محکمہ تعمیرات عامہ کے پرنسپل سیکریٹری شلندر کمار، محکمہ صنعت و حرفت کے پرنسپل سیکریٹری رنجن پرکاش ٹھاکر، محکمہ تعلیم کے پرنسپل سیکریٹری بی کے سنگھ، محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کے پرنسپل سیکریٹری،جن کے پاس سائنس و ٹیکنالوجی اور ایسٹیٹس محکمہ کا اضافی چارج بھی ہے الوک کمار، محکمہ عمومی انتظامی کے کمشنر سیکریٹری منوج کمار دیویدی، چیف الیکٹورل افسر،جن کے پاس محکمہ ٹرانسپورٹ کا اضافی چارج بھی ہے ہردیش کمار، کمشنر سیکریٹری محنت و روزگار محکمہ سریتا چوہان، محکمہ ماحولیات و جنگلات کے کمشنر سیکریٹری سنجیو ورما، محکمہ منصوبہ بندی،ترقی و نظارت کے کمشنر سیکریٹریہ مندیپ کور، محکمہ جل شکتی کے کمشنر سیکریٹری ایم راجیو، محکمہ مال کے کمشنر سیکریٹری وجے کمار بدوری، محکمہ پھولبانی و باغات کے کمشنر سیکریٹری شیخ فیاض احمد، محکمہ ہاسپٹلٹی و پروٹوکول کے کمشنر سیکریٹری طلعت پرویز روحیلہ، محکمہ عوامی شکایات کے کمشنر سیکریٹری ریحانہ بتول، محکمہ شہری رسدات امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے کمشنر سیکریٹری زبیر احمد، محکمہ سماجی بہبود کی سیکریٹری یشا مدگل، محکمہ قبائلی امور کے سیکریٹری شاہد اقبال چودھری، محکمہ اعلیٰ تعلیم کے سیکریٹری سوشیما چوہان، محکمہ سیاحت کے سیکریٹری جن کے پاس محکمہ ثقافت کا اضافی چارج بھی ہے سرمد حفیظ، محکمہ قانون ،انصاف و پارلیمانی امور کے سیکریٹری آچل سیٹھی، محکمہ اے آر آئی ٹرینگس کے سیکریٹری عبدالمجید بٹ،محکمہ انفارمیشن تیکنالوجی کے سیکریتری امیت شرما اور محکمہ آفات سماویٰ انتظامات،ریلف،باز آبادکاری و تعمیر نو کے سیکریٹری ناظم ضیاء خان شامل ہے۔