عظمیٰ نیوز سروس
جموں// حکومت نے جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس کے تین افسران کو فوری طور پر اعلیٰ گریڈ پر ترقی دینے کا حکم دیا ہے۔حکومت کے حکم کے مطابق، دھنتر سنگھ کو جے کے اے ایس کے خصوصی سکیل میں تنخواہ کی سطح 13 میں ترقی دی گئی ہے اور انہیں حکومت، صحت اور طبی تعلیم کے محکمے کے خصوصی سکریٹری کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ایک الگ حکم میں، امیش شرما اور عابد اقبال ملک کو پے لیول 12 میں جے کے اے ایس کے سلیکشن گریڈ میں ترقی دی گئی۔ان کی ترقی کے نتیجے میں، امیش شرما کو محکمہ سکول ایجوکیشن کے ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے، جبکہ عابد اقبال ملک اپنی موجودہ پوسٹنگ پر برقرار رہیں گے۔