یواین آئی
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے تین ریاستوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زبردست جیت کو تمام کارکنوں کی اجتماعی جیت قرار دیا اور بی جے پی کے تمام ممبران سے اپیل کی کہ وہ اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے سخت محنت کرنے میں مصروف ہوجائیں اور سرکاری اسکیموں کو خاص طور پر وشوکرما یوجنا کی تشہیر کرنے کریں۔پارلیمنٹ لائبریری بلڈنگ کے جی ایم سی بالیوگی آڈیٹوریم میں بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ نے مودی کا خیر مقدم کیا۔ بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا، وزیر داخلہ امت شاہ، سڑک ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری، پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی، راجیہ سبھا میں قائد ایوان اور مرکزی وزراء پیوش گوئل، اشونی چوبے وغیرہ موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق جب وزیر اعظم مودی آڈیٹوریم میں آئے تو ممبران پارلیمنٹ نے تالیوں سے ان کا استقبال کیا اور بعد میں مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بی جے پی کی زبردست جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے نڈا نے انہیں ہار پہنائے۔ اپنے خطاب میں مودی نے کہا کہ تینوں ریاستوں میں جیت بی جے پی کارکنوں کی اجتماعی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف دہلی میں بیٹھے لیڈروں اور کارکنوں کی جیت ہے بلکہ ان لوگوں کی بھی جیت ہے جنہوں نے پارٹی کی تعمیر میں اپنی زندگیاں صرف کیں اور آج وہ سورگ میں ہیں۔ مودی نے پارٹی ممبران پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ اب لوک سبھا انتخابات کے لئے تیار ہو جائیں اور کام میں لگ جائیں۔ ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کے بارے میں لوگوں میں عوامی بیداری پیدا کریں اور حکومت کی تمام اسکیموں، خاص طور پر غریبوں کی فلاح و بہبود کی اسکیموں اور وشوکرما یوجنا کے بارے میں تشہیر کریں۔ انہوں نے تمام ممبران پارلیمنٹ سے وکست بھارت سنکلپ یاترا میں شامل ہونے کی بھی اپیل کی۔