بلال فرقانی
سرینگر//جموں و کشمیر حکومت نے سال 2026 کے دورا ن مرکزی زیر انتظام خطے میں کل 28سرکاری تعطیلات کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں صوبائی اور مقامی تعطیلات شامل نہیں ہیں ۔یونین ٹریٹری تعطیلات میں گورو گوبند سنگھ کی سالگرہ 5 جنوری، شبِ معراج 17 جنوری، یومِ جمہوریہ 26 جنوری، مہاشِورَاتری 15 فروری، شبِ قدر 17 مارچ اور پہلی نو راتری 19 مارچ شامل ہیں۔ دیگر اہم تعطیلات میں جمعتہ الوداع 20 مارچ، نو روز اور عید الفطر 21 مارچ، رام نوا می 26 مارچ، بیساکھی اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی سالگرہ 14 اپریل، بدھ پورنیما یکم مئی، عید الاضحی 27 اور 28 مئی، عاشورا 26 جون، گورو ہر گوبند جی کی سالگرہ 5 جولائی، یومِ آزادی 15 اگست، عیدِ میلاد 26 اگست اور جمعہ 28 اگست شامل ہیں۔ جنم اشٹمی 4 ستمبر، مہاراجہ ہری سنگھ کی سالگرہ 23 ستمبر، مہاتما گاندھی کی سالگرہ 2 اکتوبر، مہا نوامی اور دسہرہ 20 اکتوبر، یوم الحاق 26 اکتوبر، دیوالی 8 نومبر، گورو نانک دیو سالگرہ 24 نومبر اور کرسمس ڈے 25 دسمبر کو منایا جائے گا۔صوبائی تعطیلات کے حوالے سے کشمیر میں شبِ معراج کے بعد آنے والا جمعہ، عرس شاہِ ہمدان ، میلہ کھیر بھوانی اور عرس شیخ نور الدین شامل ہیں۔جبکہ جموں میں لوری، شری گورو روی داس سالگرہ، ہولی، میلہ باہو قلعہ (صرف جموں ضلع)، پارشورم جینتی، گورو ارجن دیو یوم شہادت، کبیر جینتی اور رکشا بندھن شامل ہیں۔مقامی تعطیلات میں کسٹورڈ اضلاع کے لیے عرس شاہ فرید الدین، سارتھل دیوی یاترا، بھدرواہ کے علاقوں میں کیلاش یاترا اور میلہ پت، اور کشتواڑ، ڈوڈہ اور رام بن اضلاع میں عرس شاہ اسرار الدین شامل ہیں۔جموں ضلع کے لیے محدود تعطیلات میں مہاویر جینتی اور گڈ فرائیڈے شامل ہیں۔ حکومت نے واضح کیا کہ تمام مسلم تعطیلات چاند کے نظر آنے پر مبنی ہوں گی۔یہ تعطیلات 2026 میں پورے یونین ٹریٹری میں سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں منائی جائیں گی۔