عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//بین الاقوامی ہوٹل چین ریڈیسن ہوٹل گروپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ دسمبر 2026 کے آخر تک بھارت میں اپنی موجودگی کو مزید وسعت دیتے ہوئے 157 سے 160 ہوٹلز اور تقریبا 19,000 سے 19,500 کمرے (keys) تک پہنچنے کا ہدف رکھتا ہے۔کمپنی کے مطابق بھارت میں اس وقت 142 ہوٹل فعال ہیں جبکہ 84 مزید منصوبے زیر تعمیر ہیں، جو آئندہ برسوں میں گروپ کی مضبوط توسیع کو ظاہر کرتے ہیں۔ریڈیسن کے جنوبی ایشیا کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف آپریٹنگ آفیسر نکھل شرما نے بتایا کہ گروپ 2030 تک بھارت میں 500 ہوٹلوں کے ہدف کی جانب “مکمل طور پر درست سمت میں” آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کمپنی کے پاس تقریبا 17,000 کمرے فعال ہیں جبکہ رواں سال مزید 18 ہوٹل کھولے جائیں گے، جس سے 2,000 سے 2,500 نئے کمرے شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ عالمی حالات، خصوصا مغربی ایشیا کے بحران کے باعث کچھ میٹرو شہروں میں ہوٹل انڈسٹری پر دبا دیکھا گیا ہے، تاہم ٹائر-2 اور ٹائر-3 شہروں میں طلب نسبتا مستحکم رہی ہے۔ان کے مطابق مارچ کے دوران بعض بڑے شہروں میں ریونیو پر ایویلیبل روم (RevPAR) میں 27 سے 28 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم یہ کمی پورے ملک میں نہیں دیکھی گئی۔