جموں//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی اور کے وجے کمار نے آٹھویں جماعت سے لیکر دسویں جماعت کے 200 طلاب پر مشتمل دستے کو جھنڈی دکھا کر آگرہ کیلئے روانہ کیا ۔ اس پروگرام کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف سماگرہ سکھشا جموں کشمیر نے طلاب ایکسچینج پروگرام کے تحت کیا ہے ۔ اس دورے کے تحت کشمیر صوبے کے دس ضلعوں سے تعلقرکھنے والے طلاب کو بیرونِ ریاست میتری یاترا پر لیا جاتا ہے تا کہ وہ مختلف علاقوں کے گوناں گوں ثقافتی ورثے اور دیگر پہلوؤں کے بارے میں جانکاری حاصل کر سکیں ۔