کشتواڑ//ضلع کشتواڑ سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ نوجوان ارین پریہار ایتوار شام پانج بجے کے قریب سرناسر جھیل میں اس وقت پیر پھسلنے سے جھیل میں ڈوب گیا جب وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ وہاں گیاتھا۔اسکے دوستوں نے فورا ًپولیس کو اطلاع دی اور مقامی لوگوں نے بچاو کاروائی شروع کی لیکن اسکی لاش بازیاب نہ ہوسکی جبکہ سوموار کو ایس ڈی اار ایف کی ٹیموں کو بلایاگیا اوردن بھر کی کڑی مشقت کے بعد شام کو دوسرے روز اسکی نعش کو ڈھونڈنے میں کامیابی ملی۔ ارین پریہار کے والد اشوک کمار سی آئی ایس ایف میں تعینات ہے اور وہ گزشتہ کئی برسوں سے جموں کے سبھاش نگر علاقہ میں رہایش پذیر ہے۔ نعش کو قانونی لوازمات کے بعد ااخری رسومات کیلئے انکے پریوار کو سونپ دیا گیا ہے۔