عظمیٰ نیوز سروس
کوٹا//الین کیرئیر انسٹی ٹیوٹ، کوٹا نے 2026-27 کے تعلیمی سیشن کے لیے داخلہ کا عمل شروع کر دیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ نے 20 دسمبر تک ابتدائی فیس میں رعایت کا اعلان کیا ہے۔ اس تاریخ تک داخلہ لینے والے طلباء کو رعایتی فیس ملے گی۔ اس تاریخ کے بعد داخلہ لینے والے طلباء کو اضافی فیس ادا کرنے کی ضرورت ہوگی۔ایلن کوٹا کے صدر ونود کماوت نے بتایا کہ ایلن کے ذریعہ کئے گئے ٹیلنٹیکس امتحان کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔ Tallentex امتحان میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر اسکالرشپ کے اہل طلباء کو دوہرے فوائد حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔