۔2کشمیری دستکاروں کو شلپ گروایوارڈ اور6کو قومی اعزازعطا

نئی دہلی//کشمیری دستکاریوں کے کاریگروں نے دستکاریوں کے مختلف زمروں میں دو شلپ ایوارڈ اور چھ قومی سطح کے اعزازحاصل کرکے وادی کا نام روشن کیا ہے۔شلپ گروایوارڈ اُن ماہر دستکاروں کو دیئے جاتے ہیں جنہو ں نے اپنے فن میں کمال حاصل کیا ہوا ۔2002میں ایوراڈشروع کئے گئے تاکہ ہندوستان میں دستکاریوں کے احیانو کے 50سالہ تقریبات کو منایا جائے۔ایوارڈ میں سونے کا سکہ،دولاکھ روپے نقد،ایک تامر پتر،ایک شال اور سند شامل ہے۔قومی اعزاز1965سے دیئے جاتے ہیں اوراس میں ماہر دستکار کوایک لاکھ روپے نقد ،ایک تامر پتر اور سند عطا کی جاتی ہے۔بشیراحمدبٹ ساکن سونہ پابیروہ اور اقبال حسین خان ساکن غازی دوری کوشلپ گروایوارڈ سال2018اور2019کیلئے جاما وار شال اورپیپرماشی کیلئے دیاگیا۔اسی طرح قومی اعزازمظفرحسین خشوساکن کاٹھی میدان سرینگر کو (پیپرماشی2019) ، ظہوراحمدبٹ ساکن شالہ باغ زڈی بل (سوزنی2019)صفدرعلی میرساکن سونہ پاہ بیروہ(سوزنی2018)،پروینہ بانوساکن کاٹھی میدان سرینگر(سوزنی2018)اخترحسین راتھر (پیپزماشی2017) اور غلام علی شیخ ساکن کولگام (ہاتھ سے بنے قالین2017)کیلئے دیاگیا۔