مینڈھر//سرحدی تحصیل بالاکوٹ کی سرحد پر واقع ہائر سکینڈری سکول بھروتی کی حالت نہایت ہی خستہ ہے اور نہ ہی بچوں کے بیٹھنے کیلئے کمرے ہیں اور نہ ہی سکول میں کئی اہم مضامین کے اساتذہ ہیں ۔علاقہ کے لوگوں نے کہا کہ صفر لائن پر واقع ہائر سکینڈری سکول بھروتی میں صرف تین لیکچرر ،چار ماسٹر گریڈاساتذہ اور چار ٹیچر گریڈ اساتذہ ہیں جبکہ فزیکس ،کیمسٹری ،ریاضی اور انگلش جیسے اہم مضامین کے اساتذہ اس وقت تک سرکار نے تعینات نہیں کئے ہیں جس کی وجہ سے سرحد پر بسنے والے بچوں کا مستقبل تباہ ہورہاہے۔ انکا کہنا تھا کہ سرکار سرحد پر واقع بچوں کے ساتھ سرکار سوتیلی ماں کا سلوک کررہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ دو سو سے زائد بچوں کے بیٹھنے کیلئے صرف تین کمرے ہیں جبکہ کیچن اور باتھ روم بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے اعلی آفیسران سے اپیل کی ہے کہ سکول کی حالت کو درست کرنے کے ساتھ ساتھ سکول میں مزید اساتذہ تعینات کئے جائیں تاکہ بچوں کی پڑھائی متاثر نہ ہو۔ انکا کہنا تھا کہ سکول کی عمارت تو دور کی بات ہے ابھی تک سکول کے احاطہ میں کوئی بھی بینکر انتظامیہ نے نہیں بنوایا جسکی وجہ سے بچوں کی زندگی بھی خطرے سے خالی نہیں ہے ۔