۔19کلو والا کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 250روپے کا اضافہ

نئی دہلی//نئے مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ہے۔ 9روز کے بعد جمعہ کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا اور جمعہ کو لگاتار 6روز کے بعد قیمتوں میں ٹھہر ائورہا۔لیکن کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں 250 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔ یہ اضافہ 19 کلوگرام کمرشل سلنڈر وں میں کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد دہلی میں نیلے رنگ کے اس سلنڈر کی نئی قیمت 2253 روپے ہو گئی ہے۔ایک ہفتے قبل 22 مارچ کو گھروں میں استعمال ہونے والے 14.2 کلوگرام ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں 50 روپے کا اضافہ کر دیا تھا۔ اس کے بعد دہلی میں سرخ رنگ کے ان سلنڈروں کی قیمت 949.50 تک پہنچ گئی تھی۔ جبکہ اس سے پہلے 6 اکتوبر 2021 کو ان کی قیمتوں میں تبدیلی کی گئی تھی۔