یو این آئی
غزہ//غزہ میں اسرائیل کی بمباری 17ویں دن بھی جاری رہی،اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4,741ہو گئی، جن میں 1,873 سے زیادہ بچے اور 1,023خواتین شامل ہیں، 14,000 سے زائد افراد زخمی ہیں۔اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں اب تک تقریباً 6500 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔فلسطینی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ کل غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں تقریباً 400 فلسطینی مارے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ 7 اکتوبر کو اسرائیلی علاقوں میں حماس کے شدید حملوں سے ہونے والی تباہی کے بعد اسرائیل نے اگلے روز غزہ پر ہزاروں راکٹ فائر کر کے غزہ کے شمالی علاقے کو تباہ کر دیا۔
حکام کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 5,087 فلسطینی جاں بحق اور 15,273 زخمی ہو چکے ہیں۔وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 182 بچوں سمیت 436 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری جانب حماس کے حملوں میں 1400سے زائد اسرائیلی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔علاوہ ازیں مغربی کنارے میں 7 اکتوبر کو آپریشن الاقصیٰ کے سیلاب کے بعد جنین، نابلس اور ہیبرون میں قابض فوج کی گولیوں سے 6 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد شہداءکی تعداد 94ہو گئی ہے۔