عازم جان
بانڈی پورہ//ویون بانڈی پورہ میں قائم ہائی سکول کو اساتذہ کی کمی سامنا پچھلے چار سال سے جاری ہے جس کی وجہ سے دشوار گزار پہاڑی علاقے کے طلاب کی پڑھائی متاثر ہورہی ہے. یہ ہائی اسکول ہیڈ ماسٹر کے بغیر ہے جبکہ ماسٹر گریڈ کا کوئی بڑھانے والا نہیں ہے .طلباء کے والدین نے بتایا ہے کہ ایک سو پنتالیس بچوں کیلئے 4 اساتذہ پانچ سال سے تعینات ہیں۔
دس کلاسوں کو پڑھانے کے لئے چار اساتذہ بہت کم ہے ویون پہاڑی علاقے کے رہائشیوں نے بتایا ہے کہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کے علاوہ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ سے بھی رجوع کرکے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا لیکن بانڈی پورہ سے بیس کلومیٹر دور پہاڑی بستی بالکل نظر انداز ہورہی ہے اس ہائی اسکول کو بچوں کے کھیلنے کے لئے کھیل کا میدان بھی نہیں ہے جسکی وجہ سے طلباء کھیل کود سے بھی محروم ہیں ویون پہاڑی پسماندہ بستی کے رہائشیوں نے بتایا ہے کہ محکمہ بالکل لاپرواہی برت رہا ہے اور ہائی اسکول میں معقول ٹیچنگ سٹاف متعین کرنے میں لعت لعل ہورہا ہے۔ ویون پہاڑی پسماندہ بستی کے لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور چیف منسٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول میں عملہ کی کمی اور دیگر مسائل کا فوری ازالہ کیا جائے۔