سرینگر // پیر کو سرینگر اور جموں ہوائی اڈوں پر مزید 7پروازیں منسوخ کی گئیں۔پچھلے 13روز کے دوران انڈیگو فلائٹ آپریشن میں خلل پڑنے کے بعد 103پروازیں اڑان بھرنے سے رہ گئیں۔پیر کو سرینگر سے امرتسراور دلی جانے والی 2پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ جموں سے سرینگر اور دلی جانے والی 4پروازیں منسوخ کی گیں۔ 3دسمبر کو انڈیگو فلائٹ آپریشن میں خلل پڑنے کے بعد گذشتہ 13روز کے دوران پروازوں کی منسوخی کی تعداد 100سے اوپر پہنچ گئی ہے۔ مجموعی طور پر 103فلائٹس منسوخ کی گئی ہیں جبکہ متعدد تاخیر کا شکار ہوئیں۔