سرینگر // بورڈ آف سکول ایجوکیشن نے 10جماعت کے سالانہ امتحانات کا ڈیٹ شیٹ جاری کردیا ہے۔ دسویں کے امتحانات کا آغاز 20نومبر سے ہوگا۔ 20 نومبر کو سوشل سائنس کا پرچہ ہوگا جبکہ 22نومبر کو وکیشنل مضامین کا امتحان لیا جائیگا۔24نومبر کو انگریزی،28نومبر کو ایڈیشنل آپشنل مضامین جیسے اردو، کشمیری،پنجابی، ہندی،فارسی،عربی او کمپوٹر سائنس کے امتحانات لئے جائیں گے۔29نومبر کو سائنس/ہوم سائنس کا پرچہ ہوگا اور 2دسمبر کو اردو اور ہندی کے پرچے ہونگے۔6نومبر کو آخری پرچہ ریاضی/میوزک/آرٹ اینڈ ڈرائنگ/پینٹنگ مضمون کا ہوگا۔