رشی کیش//وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہاکہ کورونا وائرس وبا سے نپٹنے کے لئے ہندستان نے بہت کم وقت میں جو تیاریاں کیں، وہ ملک کی صلاحیت کا مظہر ہیں۔ انہوں نے ملک میں کووڈ ٹیکہ کاری مہم کی رفتار کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ویکسین 93کروڑ ڈوز لگائی جاچکی ہیں اور جلد ہی ملک سوکروڑ ویکسین لگانے کااعدادو شمار پار کرلے گا۔مسٹرمودی آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز رشی کیش میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطا ب کررہے تھے ۔ وہاں سے انہوں نے ملک میں مختلف مقامات پرقائم پی ایس اے تکنالوجی والے 35آکسیجن پلانٹوں کاباضابطہ افتتاح کیا۔ یہ پلانٹ وزیراعظم کیئر یوجنا کے تحت قائم کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے آئینی عہدوں، وزیراعلی اور وزیراعظم کے عہدہ پر آج 20برس کی خدمت مکمل کرلی ہے ۔